شملہ مسجد تنازعہ: عمران پر تاپ گڑھی کی قیادت میں مساجد کے ذمہ داران نے کانگریس لیڈر وینوگوپال سے کی ملاقات

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ملاقات کے دوران کہا کہ کانگریس حکمراں کسی بھی ریاست میں نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: پریس ریلیز</p></div>

تصویر: پریس ریلیز

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: ہماچل پردیش کے شملہ میں پیش آئے حالیہ واقعات کے تعلق سے آج کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی قیادت میں مختلف مساجد کے ذمہ داران اور شہریوں نے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ہماچل پردیش میں مسجد سے متعلق ہوئے تنازعہ کی مکمل معلومات اور حقیقت عمران پرتاپ گڑھی نے کے سی وینوگوپال کو دی۔

شملہ مسجد تنازعہ: عمران پر تاپ گڑھی کی قیادت میں مساجد کے ذمہ داران نے کانگریس لیڈر وینوگوپال سے کی ملاقات

اس میٹنگ میں کانگریس جنرل سکریٹری وینوگوپال نے معاملے کو بغور سنا اور ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو سے فون پر بات کی۔ اس ٹیلی فونک گفتگو میں انھوں نے اس طرح کے واقعات کو روکنے کی ہدایت دی۔ اس میٹنگ کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی باہمی ہم آہنگی کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے لیڈر راہل گاندھی جی کے ’محبت‘ کے نعرے کے ساتھ انصاف کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور کسی بھی قیمت پر بی جے پی کی حمایت یافتہ عوام کے ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔


عمران پرتاپ گڑھی کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد بی جے پی اور مرکزی حکومت پوری طرح سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنے ذاتی حامیوں اور ساتھیوں کو بڑھاوا دے کر ملک کے کونے کونے میں ہندوؤں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکا کر سماج میں نفرت پیدا کرنے کا کام کر رہی ہے۔ وہ اشتعال انگیزی کے ذریعہ ملک کا ماحول خراب کر رہی ہے۔ کے سی وینوگوپال نے وفد کو یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی راہل گاندھی کے محبت کے پیغام کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کی حکومت والی کسی بھی ریاست میں نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔