بیس افراد راجیو گاندھی ایکسی لنس ایوارڈ سے سرفراز
غیر سرکار ی تنظیم ’پہچان ‘کی طرف سے منعقدہ تقریب کے دوران ایوارڈ تقسیم کئے گئے
نئی دہلی: معاشرہ میں بھلائی کے کام کرنے اور لوگوں کی مدد کرنے والے افراد کو ’پہچان‘ نامی غیر سرکاری تنظیم نے انعامات سے نوازا ہے۔ تنظیم کی 8 ویں تقریب کے مو قع پر دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت نے انعامات تقسیم کئے۔ دی پارک ہوٹل، دہلی میں منعقد تقریب کے دوران کھیل، گلوکاری، موسیقی، رقص، میڈیا ، سماجی خدمت وغیر کے شعبوں سے وابستہ 20 افراد انعام سے سرفرا ہوئے۔
اس موقع پر شیلا دیکشت نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے لوگوں کو سماجی خدمات کرنے اور سماج میں اچھے کاموں کے ذریعے اپنی پہچان بنانے کا حوصلہ ملتا ہے۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو تو حوصلہ ملتا ہی ہے وہ دوسروں کی بھی اس تعلق سے حوصلہ افضائی کرتے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نے ’پہچان‘ تنظیم کی طرف سے خواتین کے تفویض واختیارات ، بےروزگار خواتین کو روزگار فراہم کرنے اور تمام طبقوں کے لوگوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے کاموں کے حوالے سے سراہنا کی۔
واضح رہے کہ’ پہنچان ‘تنظیم گزشتہ 8 سالوں سے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے نام پر راجیو گاندھی ایکسی لنس ایوارڈ دیتی آ رہی ہے۔ تقریب کے دوران راجیہ سبھا ممبر بھونیشور کلیتا، اے آئی سی سی کے کنوینر میجر دلبیر سنگھ اور ’پہنچان‘ تنظیم کے صدر دیوندر مہندی رتّا موجود تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔