رابعہ گرلز پبلک اسکول کے بارہویں کا نتیجہ اس سال بھی صد فیصد

سبحانہ کشش نے 93.2 فیصد نمبر حاصل کر اسکول میں پہلا مقام حاصل کیا جب کہ 91.8 فیصد نمبر حاصل کرنے والی رشدہ عظیم کو دوسرا مقام حاصل ہوا۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

پریس ریلیز

پرانی دہلی واقع رابعہ گرلز پبلک اسکول کا بارہویں جماعت کا ریزلٹ اس سال بھی صد فی صد رہا ہے۔اس سال تقریباً 116طالبات نے بارہویں کے امتحان دیے تھے ، سبھی طالبات نے بہت نمایاں نمبر حاصل کئے ہیں۔سبحانہ کشش نے93.2 نمبر حاصل کرکے اسکول میں پہلا مقام حاصل کیا جبکہ کشش قریشی نے91.8اور رشدہ عظیم نے90 فی صدنمبر کے ساتھ دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔

۔ I Pمیں دانیا مسعود نے 100نمبر حاصل کیے ہیں،عروبہ رفیع نے ایکنامکس میں99اور ہوم سائنس میں زینب فضل نے بھی99نمبر حاصل کرکے اسکول کا نام روشن کیا ۔ طالبات کی نمایاں کامیابی پر اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر ناہید عثمانی صاحبہ نے ٹیچرز اور طالبات کو اچھے ریزلٹ پر مبارکباد دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔