دہلی: قرأت قرآن کریم و دینیات مسابقہ کا شاندار انعقاد

دینیات صوبہ دہلی، فاطمہ اکیڈمی اور گرین ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے کرائے گئے اس مسابقہ میں کامیاب ہونے والے ہونہار طلبہ و طالبات کو پرکشش انعامات سے نوازہ گیا۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

نئی دہلی: دینی تعلیم کو عام کرنے، فن تجوید کی ترویج و ترقی و قرآن کی صحیح تلاوت کو عام کرنے کے مقصد سے دینیات صوبہ دہلی، فاطمہ اکیڈمی اور گرین ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے قرأت قرآن کریم و دینیات کا عظیم الشان مسابقہ آج رابعہ گرلز پبلک اسکول، لال کنواں میں منعقد ہوا، جس میں دہلی و اس کے اطراف میں قائم مکاتب سے 48 طلبہ و طالبات نے فائنل میں شرکت کی۔ مکتب سبز مسجد، لال کنواں کے علاوہ پرانی دہلی کے فراش خانہ، پھاٹک حبش خاں، ترکمان گیٹ، نبی کریم اور دہلی کے دیگر علاقوں جیسے اوکھلا،، نظام الدین، مصطفے آباد، کھجوری، سندرنگری، قطب وہار، موجپور، منگول پوری اور غازی آباد کے مکاتب کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔اس مسابقہ میں طلبہ کو تین گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا اور مسابقہ دوفرع، قرأت قرآن کریم و دینیات پر مشتمل تھا۔ پروگرام کی شروعات قاری محمد عثمان صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کی، جس کے بعد بارگائے رسالت میں نعت پیش کی گئی اور طلبہ نے مکتب دینیات کا تعارف کرایا۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز

اس مسابقہ کی صدارت قاضی مفتی محمد نثار احمد صاحب نے کی جبکہ معزز مہمانان میں صدر دینیات دہلی حاجی اصغر حسین صاحب اور مولانا محمد رشید صاحب نائب مہتمم مدرسہ امینیہ، مولانا محمد اشرف صاحب قاسمی استاذ مدرسہ حسین بخش، مولانا غیاث الدین ذمہ دار بڑی مسجد ترکمان گیٹ، مولانا محمد حسین صاحب مبلغ دارالعلوم دیوبند، مولاناافضل صاحب جمیعت علماءہند، مولانا عبدالوکیل صاحب استاذ حدیث مدرسہ عبدالرب، مولانا محمد عاصم صاحب امام و خطیب مسجد اشرفیہ، قاری محمد عبدالواحد صاحب مدرسہ زینت القرآن، جناب سید کوثر صاحب، شائق زبیرصاحب ، محمد تعلیم صاحب دہلی یوتھ ایسوسی ایشن، مولانا محمد احمد معاون منگول پوری، مفتی محمد نعمان صاحب معاون مصطفے آباد، مولانا شعیب صاحب قاسمی معاون اوکھلا، قاری محمد اسلام الدین صاحب معاون غازی آباد شامل تھے۔ پروگرام کے اختتام پر کامیاب طلبہ کو سائیکل، باسکٹ بال، بیڈمنٹن ریکٹ و دیگر پرکشش و نقد انعامات سے نوازہ گیا۔ قرآت گروپ A میں محمد دلنواز نے اوّل، سارہ خانم نے دوم و محمد ریحان نے سوم مقام حاصل کیا۔ قرأت گروپ B میں رونق ضمیراوّل، محمد شادان دوم، محمد عفّان سوم پوزیشن پر رہے۔ قرأت گروپ C میں اوّل مقام محمد مکی، دوم عائشہ خاتون و سوم محمد یوسف نے حاصل کیا۔ دینیات کے گروپ A میں اوّل محمد عیان، دوم فضاء، سوم محمد فرحان رہے ۔ گروپ B میں اوّل مدیحہ ، دوم محمد عیان، سوم محمد عادل جبکہگروپ C میں اوّل پوزیشن معروفہ ، دوم جویریہ، سوم صائمہ نے حاصل کی۔

قرأت میں جج کی ذمہ داری قاری محمد عثمان صاحب ، قاری حسین صاحب وقاری محمد عبداللہ صاحب نے جبکہ دینیات کے جج صاحبان میںمفتی محمد گلزار صاحب قاسمی، مفتی عمر فاروق صاحب اور مولانا عبدالرحمن صاحب شامل تھے۔

اس پُر رونق تقریب میں نظامت کے فرائض قاری محمد عثمان و مولانا محمد ارشاد قاسمی نے انجام دیے جبکہ علاقے کے عوام و معززین کے علاوہ مکاتب دینیات کے استاذ، معلم، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔