رافیل معاملہ میں پی ایم مودی کو اپنے عہدہ سے برطرف ہو جانا چاہیے: اسلم باشاہ
وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تمل ناڈو کانگریس اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر اسلم باشاہ نے کہا کہ وہ ہندوستان کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔
تمل ناڈو کانگریس اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر ڈاکٹر اسلم باشاہ نے رافیل معاملہ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی صرف ہندوستان کے لئے ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے امن و چین کے لئے خطرہ بن گئے ہیں اور انھیں اپنے عہدہ سے برطرف ہو جانا چاہیے۔
انھوں نے اپنے بیان میں رافیل معاہدہ پر کانگریس قومی صدر راہل گاندھی کے ذریعہ پی ایم مودی پر لگائے گئے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فرانس کی میڈیا نے بھی ان کی باتوں کو سچ ثابت کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ایم مودی کو اپنا نظریہ بھی بیان کرنا چاہیے لیکن وہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اسلم باشاہ نے اس تعلق سے فرانس حکومت کی خاموشی پر افسوس ظاہر کیا اور سچ کو سامنے لانے کے لیے فرانسیسی میڈیا کی تعریف بھی کی۔
اسلم باشاہ نے مرکزی وزیر برائے دفاع نرملا سیتا رمن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی وزیر دفاع کو چاہیے تھا کہ وہ اپنی غلطی کا اعتراف کریں لیکن وہ سچ بولنے والی میڈیا کو ڈرانے اور دھمکانے میں لگی ہوئی ہیں۔ انھوں نے وزیر دفاع پر روپے پیسے دے کر میڈیا کو خاموش کرنے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ رافیل معالہ سے لوگوں کا دھیان بھٹکانے کے لیے پاکستان کو بے ضروری دشمن قرار دیا جا رہا ہے اور پاکستان کا نام لے کر دیس بھکتی کی آڑ میں عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔