اولیاء ہربلس کے تعاون سے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں یونانی آیوش ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

ہیلتھ کیمپ میں حج 2025 کے لیے درخواست گزاروں اور عام لوگوں کو مشہور ڈاکٹروں، حکیموں اور ویدیوں کی طرف سے مفت علاج اور معائنے کی سہولت فراہم کی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی حج کمیٹی دفتر میں ہیلتھ کیمپ کا جائزہ لیتی ہوئی کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں و دیگر</p></div>

دہلی حج کمیٹی دفتر میں ہیلتھ کیمپ کا جائزہ لیتی ہوئی کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں و دیگر

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے 74ویں یوم پیدائش کے موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں یونانی آیوش ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یونانی ہربل میڈیسن کے شعبے میں معروف اور سند یافتہ اولیاء ہربلس کے تعاون کے ساتھ منعقد کیے گئے اس کیمپ کا افتتاح دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں نے کیا۔

اس موقع پر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹیو آفیسر محسن علی اور اولیا ہربلس کے پارٹنر نوشاد عالم اور حج کمیٹی کا تمام عملہ موجود تھا۔ اس ہیلتھ کیمپ میں حج 2025 کے لیے درخواست گزاروں اور عام لوگوں کو مشہور ڈاکٹروں، حکیموں اور ویدیوں کی طرف سے مفت علاج اور معائنے کی سہولت فراہم کی گئی اور ہر قسم کی ادویات نصف قیمت پر دستیاب کرائی گئیں جس سے دہلی کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے طبی خدمات حاصل کی۔


دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے اس ہیلتھ کیمپ کا انعقاد اپنے عوامی سروکار کے تحت کیا ہے۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی کا مقصد ہی خدمت ہے، اسی لیے ہم نے ان کی سالگرہ کے موقع پر منعقد کیے جا رہے ہیلتھ پکھواڑہ کے تحت اس کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں بہت سے خدماتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کا فائدہ غریب، محروم اور عام لوگ حاصل کر رہے ہیں۔ حج کمیٹی مستقبل میں بھی وقتاً فوقتاً مفاد عامہ میں اس طرح کی تقریبات کا اہتمام کرتی رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔