’مودی نے نوٹ بندی کر کے لوگوں کی اقتصادی آزادی چھین لی‘

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

قومی آواز بیورو

ویلور(تمل ناڈو): نوٹ بندی کی پہلی برسی 8 نومبر کو پورے ملک کے ساتھ تمل ناڈو کے ضلع وانمباڈی ویلور میں بھی یوم سیاہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ویلور ضلع کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے چیئر مین الیاس خان، تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے ریاستی چیئرمین ڈاکٹر اسلم باشا ہ کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈاکٹر اسلم باشاہ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے
ڈاکٹر اسلم باشاہ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے

صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اسلم باشا ہ نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے پلاننگ کمیشن کو کمزور کر کے قومی معیشت کو برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت میں ہندوستان کی معیشت دنیا کی کل معیشت کی 27 فیصد اور جب انگریز ہندوستان کو چھوڑ کر گئے تو یہ ایک فیصد بھی نہیں رہ گئی تھی۔ اسلم باشا ہ نے کہا کہ ایسے وقت میں کانگریس نے مضبوط ملک کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ آج حالات یہ ہیں کہ یو پی اے کے دور اقتدار میں جو جی ڈی پی 8.7 فیصد تک پہنچ گئی تھی وہ اب 5.8 فیصد پر ہے یعنی کہ جی ڈی پی 2.7 فیصد گر چکی ہے۔

’مودی نے نوٹ بندی کر کے لوگوں کی اقتصادی آزادی چھین لی‘

ڈاکٹر اسلم باشا ہ نے کہا کہ مودی نے نوٹ بندی جیسا افسوس ناک فیصلہ لے کر لوگوں کی اقتصادی آزادی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے نوٹ بندی کو صدی کا سب سے بڑا گھوٹالہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی کا فیصلہ لیتے ہوئے مودی نے جتنے بھی اس کے فائدے گنائے تھے ان میں سے ایک بھی سچ ثابت نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے ہندوستان کے غریبوں، مزدوروں ، متوسط طبقہ کے لوگوں کو قطار میں لگنے کو مجبور کیا ، کوئی امیر قطار میں نہیں لگابلکہ ان کے لئے نوٹ تبدیل کرنے کے خصوصی انتظامات موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کا قہر جب پورے ملک پر برپا ہو رہا تھا اس وقت 150 سے زائد لوگوں نے اپنی جانیں دے دی تھیں لیکن حکومت نے کسی کو ایک پیسہ بھی معاوضہ کے طور پر نہیں دیا۔

’مودی نے نوٹ بندی کر کے لوگوں کی اقتصادی آزادی چھین لی‘

مظاہرے میں سینٹرل ڈسٹرکٹ چیر مین امتیاز احمد، وانمباڈی شہر صدر فرید احمد، وانمباڈی یوتھ کانگریس کے صدر فیصل امین، وانمباڈی شہر کانگریس اقلیتی شعبہ مدثر احمد کے علاوہ ایس سی ایس ٹی شعبہ کے صدر راج کمار، کویاراسن، جلیل باشاہ، کبیر الدین بھی شامل رہے۔ احتجاج کے آخر میں ریاستی سکریٹری مزمل نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Nov 2017, 11:59 AM