سرکردہ سماجی و علمی شخصیت امیر سعد فاروقی کا انتقال

بچھرایوں کی سرکردہ سماجی و علمی شخصیت امیر سعد فاروقی کا عارضہ قلب کے سبب گزشتہ بدھ کو انتقال ہو گیا۔ مرحوم امیر سعد فاروقی کی تدفین دہلی گیٹ قبرستان میں ہوئی۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

بچھرایوں، ضلع امروہہ کی سرکردہ سماجی اور علمی شخصیت امیر سعد فاروقی کا انتقال پرملال بروز بدھ دہلی کے سینٹ اسٹیفن اسپتال میں ہوا۔ مرحوم دہلی ونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر خالد اشرف اور قومی آواز (نیوز پورٹل) سے منسلک معروف صحافی سید خرم رضا کے چچا تھے۔ امیر سعد فاروقی کے انتقال کا سبب عارضہ قلب رہا۔

مرحوم امیر سعد فاروقی کی تدفین دہلی گیٹ قبرستان میں ہوئی۔ غائبانہ نمازِ جنازہ کئی مقامات پر ہوئی۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیگم، دو پسر اور دو دختران ہیں جو کہ دہلی میں قیام پذیر ہیں۔ امیر سعد فاروقی کی خالہ شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی کی منکوحہ اور جمعیۃ علمائے ہند کے محترم صدر جناب ارشد مدنی مدظلہ کی والدہ تھیں۔ ب چھرایوں کی سیاسی اور سماجی زندگی میں وہ نہایت فعال اور جانی پہچانی شخصیت تھے۔ سبھی سے ایصال ثواب کی درخواست ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔