کیجریوال نے آوارہ کتوں کے حملہ میں ہلاک ہوئی بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کی، مدد کی یقین دہانی

دھوبی گھاٹ علاقہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں ہلاک ہونے والی 2 سالہ بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں آوارہ کتوں کا آزادانہ گھومنا سنگین معاملہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہلاک بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کیجریوال، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/ArvindKejriwal">@ArvindKejriwal</a></p></div>

ہلاک بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کیجریوال، تصویر@ArvindKejriwal

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو آوارہ کتوں کے حملے میں اپنی جان گنوانے والی بچی کے خاندان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس واقعہ پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے متوفی لڑکی کے لواحقین سے واقعہ کی مکمل معلومات لی اور ان کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے پوسٹ میں لکھا کہ نئی دہلی اسمبلی حلقہ کے دھوبی گھاٹ علاقے میں ہفتہ کو کچھ آوارہ کتوں کے حملے میں دو سالہ بچی کی موت ہو گئی۔ آج متوفی بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ رہائشی علاقوں میں آوارہ کتے آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔ این ڈی ایم سی حکام کو اس مسئلہ کو فوری حل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بچوں اور مقامی لوگوں کی حفاظت بہت ضروری ہے۔


قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ 24 فروری کو شام تقریباً 6.30 بجے پیش آیا تھا۔ تقریباً دو سال کی بچی اپنے والدین کے ساتھ چمن گھاٹ، تغلق لین این ڈی ایم سی علاقے میں رہتی تھی۔ بچی پر گھر کے باہر کچھ آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا، جس میں بچی بری طرح زخمی ہو گئی۔ گھر میں بچی نہ ملنے پر اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کر دی۔ گھر کے باہر کچھ کتوں کو بچی پر حملہ کرتے دیکھا۔ اہل خانہ نے بچی کو کتوں سے آزاد کرایا اور اسے تشویشناک حالت میں صفدر جنگ اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔