جمعیۃ علماء ہند کی مہم، چلڈرن ولیج میں شجر کاری

شجرکاری کی دین اسلام میں خاص ترغیب ہے: مو لانا حکیم ا لدین قاسمی

قومی آواز
قومی آواز
user

پریس ریلیز

امن وایکتا سمیلن میں جمعیۃ علماء ہند کے ذریعہ پیش کردہ اعلامیہ پر عمل کرتے ہوئے آج یہاں چلڈرن ولیج انجار میں مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کے ہاتھوں شجرکاری کی گئی۔ اس موقع پر ادارے میں داخل طلبہ واساتذہ بھی موجود تھے۔

مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند جس کی قومی، ملی اور سماجی خدمات کی تاریخ رہی ہے، آج جب کہ ساری دنیا فضائی آلودگی کی شکار ہے، جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے 29 اکتوبر کو دہلی میں منعقد ہوئے امن و ایکتا سمیلن کے اسٹیج سے پورے ملک میں ایک لاکھ پودے لگا نے کا فیصلہ کر کے بہت ہی عمدہ پہل کی ہے۔

قومی آواز
قومی آواز
تصویر: جمعیۃ علماء ہند کی شجرکاری مہم کا منظر

مولانا حکیم الدین نے مزید کہا کہ شجر کاری کے بے شمار فوائد ہیں، اس کا فائدہ انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی ہو تاہے، نیز طبی فوائد کے ساتھ بے شمار انسانی ضرورتیں اس سے وابستہ ہیں، اسی وجہ سے رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے سایہ دار اور پھل دار درختوں کو کاٹنے سے منع فرمایا ہے۔ آج اگر انسان اپنے اوپرصرف ایک پودا لگانے کی ذمہ داری لے لے تو یہ انسانیت کی عظیم خدمت ہو سکتی ہے، جب بھی کوئی انسان اس کے سایہ میں بیٹھ کر راحت کی سانس لے گا، کوئی چرند پرند اس سے کچھ پھل کھائے گا تو اس کا ثواب درخت لگانے والے کو بھی ملتا رہے گا۔

مولانا نے تمام ذمہ داران، اراکین اور باشندگان ملک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کو آگے بڑھ کر کامیاب بنائیں۔ بتاتے چلیں کہ چلڈرن ولیج وہ ادارہ ہے جو جمعیۃ علماء ہند کی نگرانی میں چل رہا ہے، اس کا قیام کچھ، بھج میں آئے طوفانی زلزلہ کے بعد عمل میں آیا تھا، اس ادارہ میں احساس یتیمی سے اوپر اٹھ کر ماں کی ممتا اور پدرانہ شفقت والے ماحول میں بچے تعلیم و پرورش پاتے ہیں۔ آج کی اس شجرکاری تقریب میں مفتی انیس احمد، مولاناآصف، ماسٹر ہارون وغیرہ بھی شریک تھے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔