جمعیۃ علماء ہند نے بنگلہ دیش میں ایک ہزار شیلٹر ہوم قائم

میانمار کے مظلوم انسانوں کے لیے ڈیرھ کروڑ مالیت کی فوڈ کٹس تقسیم ، پانچ سو ٹوائیلٹ اور سو سے زائد ٹیوب ویل

جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے بنائے گئے شیلٹر ہوم کی تصویر
جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے بنائے گئے شیلٹر ہوم کی تصویر
user

پریس ریلیز

مولانا حا فظ پیر شبیر احمد صا حب صدر جمعیۃ علماء تلنگا نہ و آدندھرا پر دیش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میانمار کے مظلوم ترین انسانوں کے لیے جمعیۃ علماء ہند نے کوتو پالنگ کوکس بازار( بنگلہ دیش) میں ایک ہزار شیلٹر ہوم قائم کیے ہیں جہاں بے گھر فیملیاں رہ رہی ہیں،صرف موتو چھورا کیمپ میں جمعیۃ نے160ہوم شیلٹربنائے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کھلا میدان ہونے کی وجہ سے لوگ سردیوں میں ٹھٹھر رہے ہیں،یہاں تقریبا آٹھ لاکھ افراد پناہ لیے ہوئے ہیں، بہت ہی برا حال ہے ،اس لیے ہم مزید شیلٹر ہوم بنانے کی تیاری کررہے ہیں ۔ واضح ہوکہ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی سربراہی میں تنظیم کے ایک وفد نے 27ستمبر کو کوکس بازار کا دورہ کیا تھا جس کے بعد باضابطہ طور سے جمعیۃ نے مقامی تنظیم اصلاح المسلمین پریشد بنگلہ دیش ودیگر کے اشتراک سے ریلیف آپریشن شروع کیا جو تاحال جاری ہے،جمعیۃ علماء ریلیف کمیٹی نے مشترکہ طور سے اب تک ڈھائی کروڑ مالیت کی فوڈ کٹس تقسیم کی ہیں ، وسیع پیمانے پر پہننے کےکپڑے اور بچوں کے کھانے پینے کا سامان اور برتن بھی تقسیم کیے گئے ہیں،علاوہ ازیں پانچ سو ٹوائیلٹ اورواش روم، ایک سو دس ٹیوب ویل اور پندرہ ڈیپ ٹیوب ویل نصب کیے گئے ہیں۔

صدر نےکہاکہ راحت رسانی کے علاوہ دینی و تعلیمی میدان میں بھی جمعیۃ نے وہاں پیش رفت کی ہے ، اب تک 45مساجد تعمیر ہوئی ہیں۔20مکاتب ، پانچ حفظ کے مدارس اور چھ اسکول قائم کیے گئے ہیں جہاں بچے بڑی تعداد میں یتیم اور تنہا آئے ہوئے بچے داخل ہو رہے ہیں۔کو کس بازار میں جمعیۃ کی طرف دو ہفتے تک رہ کر ریلیف کام کرنے والے مولانا حکیم الدین قاسمی اور مولانا قاری احمد عبداللہ نے بتایا کہ ’’میانمار میں قتل عام کے بدترین حادثے سے نہ صرف بستیاں اجڑی ہیں بلکہ سیکڑوں مدارس اور تعلیمی ادارے تباہ و بربادہوگئے ہیں، بے شمار طلباء شہید کردیے گئے ہیں، جو بچ کر آئے ہیں ، ان کی تعلیم کا بندوبست بہت ہی ضروری کا م تھا ، اس لیے جمعیۃ اس میدان میں بھی بڑا کام کررہی ہے۔ صدر نے کہاکہ جمعیتہ علماء کا ایک وفد بو ڈیلہ وکاس پوری میں رہ رہے مہا جرین کے درمیان سر دی کے سا مان تقسیم کیے جس میں لحاف ،کمبل ،بچھانے کی مو ٹی چا در یں وغیرہ تقسیم کی گئیں

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Nov 2017, 5:30 PM