جامعہ ہمدرد نے ’نور انٹرنیشنل میکروفلم سینٹر‘ کے ساتھ ایک ایم او یو پر کیا دستخط

اس ایم او یو کا اصل مقصد جامعہ ہمدرد کے حکیم محمد سعید سینٹرل لائبریری کے اردو، عربی و فارسی مخطوطات کا ڈیجیٹلائزیشن اور تحفط فراہم کرنا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: پریس ریلیز</p></div>

تصویر: پریس ریلیز

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: جامعہ ہمدرد نے 9 مئی 2024 کو ’نور انٹرنیشنل میکروفلم‘، ایران کلچرل ہاؤس کے ساتھ ایک ایم او یو (MoU) پر دستخط کیا۔ اس میں جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار ڈاکٹر ایم. اے. سکندر اور نور انٹرنیشنل میکروفلم سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم. کے. پیری نے جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایم. افشار عالم اور ایرانی سفارتخانہ کے سفیر ڈاکٹر ایرج الہی کی موجودگی میں ایم او یو (میمورینڈم آف انڈراسٹینڈنگ) دستخط کیا ہے۔

اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر فرید اسر (کلچرل کونسلر اور ایران کلچرل ہاؤس کے سربراہ) نئی دہلی، پروفیسر ایس. رئیس الدین (یونیورسٹی لائبریرین، جامعہ ہمدرد)، ایس. ایس. اختر (کنٹرولر آف اگزامنیشن، جامعہ ہمدرد) اور دوسرے لائبریری اسٹاف جیسے ڈاکٹر ریاض الدین (ڈپٹی لائبریرین)، نزہت ایوب صدیقی (اسسٹنٹ لائبریرین)، ڈاکٹر مسعود رضا (اسسٹنٹ لائبریرین) اور محمد توحید عالم شامل تھے۔


اس ایم او یو کا اصل مقصد جامعہ ہمدرد کے حکیم محمد سعید سینٹرل لائبریری کے اردو، عربی و فارسی مخطوطات کو ڈیجیٹلائزیشن اور تحفط کرنا ہے۔ اس پروگرام میں کئی اور ایشوز پر بھی بات چیت کی گئی، مثلاً جامعہ ہمدرد میں فارسی میں سرٹیفکیٹ کورس کھولنا، فارسی خطاطی میں ورکشاپ وغیرہ۔ اس ایم او یو کے تحت تقریباً 3500 نادر مخطوطات کو ڈیجیٹائز اور محفوظ کیا جائے گا، اس کے بعد انہیں اسٹوڈنٹس اور اسٹاف کے لیے ڈسپلے بھی کیا جائے گا تاکہ سبھی کے لیے ہمارے مرحوم حکیم عبد الحمید کی وراثت کی نمائش کی جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔