اقرا صدف نے البرکات پبلک اسکول کے ٹاپرس میں جگہ بنائی
معروف شاعر مشتاق صدف کی بیٹی اقرا صدف نے دسویں کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد ان کا نام البرکات پبلک اسکول کے ٹاپرس میں شامل ہو گیا ہے۔
علی گڑھ: معروف شاعر اور نقاد ڈاکٹر مشتاق صدف کی بیٹی اقرا صدف نے علی گڑھ واقع البرکات پبلک اسکول سے سی بی ایس ای دسویں کا امتحان دیا تھا جس کا نتیجہ گزشتہ دنوں نکلا اور انھوں نے 93.2 فیصد نمبر کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی کی وجہ سے اقرا صدف کا نام البرکات پبلک اسکول کے ٹاپرس میں شامل ہو گیا ہے۔ اسکول نے اپنے ٹاپرس کا ایک پوسٹر بھی شائع کیا ہے اور سبھی کامیاب ہونے والے طلبا کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔
اس مرتبہ البرکات پبلک اسکول کے بہترین نتائج سے تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اقرا صدف نے تمام مضامین میں اچھے نمبر حاصل کیے ہیں۔ صدف کی خواہش ہے کہ وہ آگے بھی اپنی محنت سے اسکول اور قوم و ملت کے ساتھ ساتھ والدین کا نام بھی روشن کریں۔ مختلف ادیبوں اور شاعروں نے بھی ڈاکٹر مشتاق صدف کو ان کی بیٹی کی بہتر کارکردگی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اقرا صدف کے ذریعہ حاصل کامیابی اس لیے بھی زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ امتحان کی تیاریوں کے درمیان اس کی بڑی امی، ماموں اور نانا کا اچانک انتقال ہو گیا تھا اور اس سے وہ بہت افسردہ و مغموم تھی۔ اس کے باوجود اس نے اپنی تیاری کو متاثر نہیں ہونے دیا اور خوب محنت کرتے ہوئے اچھا نمبر حاصل کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔