دہلی یونیورسٹی کے شنکرلال آڈیٹوریم میں ’بین الاقوامی یومِ گوجر‘ کا انعقاد

گوجر فیملی ٹیم کے بینر تلے دہلی کے شری شنکر لال کنسرٹ ہال میں منعقد تقریب میں ملک بھر سے کئی گوجر شخصیتوں نے شرکت کر کے تقریب کو کامیاب بنایا۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز
user

قومی آواز بیورو

22 مارچ کو گوجر طبقہ ہر سال بین الاقوامی یوم گوجر کی شکل میں بڑے دھوم دھام سے مناتا ہے۔ اسی دن راجہ کنشک کی ریاست پر حکمرانی ہوئی تھی جس کے پیش نظر ہر سال یہ انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی اسے ملک و بیرون ملک میں جگہ جگہ منایا گیا۔ ہندوستان میں جے پور، سہارنپور، جموں، بوندی، راجستھان، گریٹر نویئڈا کے سگما 4 کلب اور جے این یو ٹیم کے ذریعہ آرٹ فیکلٹی میں بین الاقوامی یومِ گوجر منایا گیا۔ اہم تقریب گوجر فیملی ٹیم کے بینر تلے دہلی کے شری شنکر لال کنسرٹ ہال میں منعقد ہوا جہاں ملک بھر سے کئی گوجر شخصیتوں نے شرکت کر کے تقریب کو کامیاب بنایا اور تقریباً 600 لوگوں نے پروگرام میں اپنی موجودگی درج کی۔

گوجر فیملی کے رکن ستیندر ناگر آریہ بندھو نے اس موقع پر بتایا کہ مہمانِ خصوصی لوک سبھا رکن و صنعت کار ملوک ناگر جی کا کہنا ہے کہ ہمارا سماج تعلیم اور اتحاد کے ذریعہ سے ہی صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور اسے مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود گوجر سماج کے لوگوں کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گوجر سماج کے صنعت کاروں کے لیے او بی سی کوٹے سے بینک قرض میں دلتوں کی طرح ریزرویشن، گوجر ریجمنٹ، زمین حصول، کریمی لیئر کی لمٹ، گوجر ریزرویشن پر ان کے سوالوں کا جواب دیا اور سماج کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہنے اور سماج کے ہمہ جہت ترقی کے ایشوز کو پارلیمنٹ میں اٹھاتے رہنے کا وعدہ کیا۔


اس موقع پر منعقد ثقافتی پروگرام میں گلوکار کنال چپرانا، پرینکا ناگر، انسٹاگرام کی مشہور 92 سالہ ماڈل دادی، انسٹاگرام انفلوئنسر گورو پوشوال و راگنی گلوکار منبیر و سونم بھاٹی نے شاندار پیشکش سے لوگوں کا دل جیت لیا۔ تاریخ داں اور اگتا بھارت کے مدیر و پروگرام کے سینئر مہمان ڈاکٹر راکیش آریہ و سشیل بھاٹی نے گوجر سماج کی باوقار تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کنشک دور اور گوجر پرتیہار دور کے عظیم راجہ مہربھوج کی زندگی سے متعلق تاریخی حقائق پر روشنی ڈالی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔