الحاج ڈاکٹر قمر الاسلام کا انتقال ملت کا بڑا خسارہ ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

پریس ریلیز

ملک کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت جناب الحاج ڈاکٹر قمرالاسلام صاحب سابق وزیر حکومت کرناٹک ایک مختصر علالت کے بعد بنگلور کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون، ان کے انتقال پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نے اپنے تعزیتی بیان میں فرمایا کہ الحاج مرحوم قمرالاسلام صاحب قوم کے بڑے ہمدرد اور مخلص آدمی تھے، انسانیت کی فلاح ان کی زندگی کا لازمی حصہ تھا ان کا انتقال ملت کا بڑا خسارہ ہے۔ آپ چھ مرتبہ کرناٹک اسمبلی کے ایم ایل اے اور ۱۹۹۹ئ تا ۲۰۰۴ئ پھر ۲۰۱۳ئ تا ۲۰۱۶ئ وزارت اوقاف اور اقلیتی امور کے وزیر بھی رہے اور اپنی وزارت کے دوران بھی آپ نے بڑے اہم کام انجام دیئے۔

جنرل سکریٹری بورڈ نے مزید فرمایا کہ آپ ایک مرتبہ رکن پارلیمان بھی منتخب ہوئے ملک کی ملی تنظیموں، جماعتوں اور ان کے ذمہ داروں سے بہت ہی گہرا تعلق رکھتے تھے اور ہر معاملہ میںپیش پیش رہتے تھے، اس وقت بھی آپ کرناٹک اسمبلی کے اہم رکن رکین تھے، انتہائی سنجیدہ اور ملی مسائل پر متفکر رہتے تھے، ان کی موت سے ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے 

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔