دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں جشن آزادی تقریب کا انعقاد، چیئرپرسن کوثر جہاں نے کی پرچم کشائی

کوثر جہاں نے پرچم کشائی تقریب میں موجود لوگوں اور اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی اور اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ آزادیٔ وطن کا جذبہ ہر ہندوستانی کے دل میں ہر وقت موجود ہونا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی حج کمیٹی میں پرچم کشائی کا منظم</p></div>

دہلی حج کمیٹی میں پرچم کشائی کا منظم

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: ہندوستان کی 77ویں جشن آزادی کے موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے ایک عظیم الشان تقریب جشن آزادی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔

<div class="paragraphs"><p></p></div>

پرچم کشائی کی اس تقریب میں حج کمیٹی کے ممبران محمد سعد، نازیہ دانش، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی کے علاوہ دیگر تمام اسٹاف ممبران موجود تھے۔ پرچم کشائی کے بعد حکومت دہلی کے سول ڈیفینس کی ٹیم نے جھنڈا کو سلامی دی اور قومی ترانہ پیش کیا۔


دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تقریب میں موجود لوگوں اور اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی اور اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ آزادیٔ وطن کا جذبہ ہر ہندوستانی کے دل میں ہر وقت موجود ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی ہمیں ہر قسم کے مذہبی اور گروہی اختلافات سے اوپر اٹھ کر آزادی وطن کا جشن منانا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔