دہلی: ڈاکٹر ذاکر حسین سینیر سیکنڈری اسکول میں پرچم کشائی کا اہتمام

پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خاں نے اپنی تقریر میں یوم آزادی کے پیغام اور ہمارے فرائض یاد دلاتے ہوئے کہا آزادی کی حفاظت اور بقا ہماری ذمہ داری ہے۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

دہلی کے شمال مشرقی علاقے جعفرآباد کے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سکنڈری اسکول میں 73ویں جشن یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا۔ کووڈ-19 کی وبا سے متعلق حکومت سے جاری ہدایات اور احتیاط پر عمل کرتے ہوئے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ صبح ٹھیک آٹھ بجے اسکول کی مینجمنٹ کمیٹی کے صدر احمد حسن نے مینیجر زین العابدین و دیگر ممبران، پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان، جملہ اساتذہ اور اراکینِ انتظامیہ کی موجودگی میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر بارہویں جماعت سے اسکول کے پریفیکٹ محمد زبیر نے ایک پر زور تقریر کی، اسکول کوئر گروپ لیڈر ابو طالب نے ایک خوب صورت اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار نظم پیش کی۔

پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خاں نے اپنی تقریر میں یوم آزادی کے پیغام اور ہمارے فرائض یاد دلاتے ہوئے کہا آزادی کی حفاظت اور بقا ہماری ذمہ داری ہے۔ یہ بتاتے ہوئے نمناک ہو گئے کہ زندگی میں پہلی بار ایسا وقت آیا ہے کہ اسکول میں پروگرام تو ہو رہا ہے لیکن اس کو رونق بخشنے والے طلبا موجود نہیں ہیں۔ اسکول کے صدر احمد حسن نے اپنی تقریر میں کہا کہ اسکول کا ذرہ ذرہ بچوں سے حیات پاتا ہے، گویا جسم تو ہے مگر روح نہیں ہے، انھوں نے امید جتائی کہ جلد ہی زندگی اپنے معمول پر آئے گی اور اس چمن کو پھر سے گلزار بنائے گی۔

تمام اساتذہ نے آن لائن کلاسوں کے ذریعے بچوں سے مخاطب ہوکر ان کے ساتھ یوم آزادی کے پیغام، اہمیت، افادیت اور معنویت کا تذکرہ کیا۔ اس موقع پر آن لائن طرز پر چھٹی تا دسویں جماعت کے ما بین ڈرائینگ اور پینٹنگ مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا۔ طلبا کی بڑی تعداد نے اس مقابلے میں حصہ لیا اور واٹس ایپ کے ذریعے اپنی تخلیقات کلاس ٹیچر کو ارسال کیں۔ اس موقع کو یاد گار بنانے کے لیے اراکین مجلس نے شجرکاری میں حصہ لیا جس کا اہتمام ایکو کلب کے انچارج ناصر حسن نے کیا۔ رنگولی اور سجاوٹ ڈرائنگ ٹیچر اظہار عالم کی اختراع تھی اور شمیم حسن پرچم ہند کا ادب بجا لائے۔ ان کے علاوہ وائس پرنسپل ریاض الحسن، محمد فہیم، تسلیم احمد، آفتاب علی، نازش صدیقی اور محمد شارب اس موقع کے شاہد رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔