حج 2024 کے لیے درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں 15 جنوری 2024 تک توسیع

حج درخواست دہندگان کے لیے مشین ریڈیبل پاسپورٹ ہونا لازمی ہے جو فارم بھرنے کی آخری تاریخ کو یا اس سے پہلے جاری ہو اور جس کی میعاد کم از کم 31 جنوری 2025 تک ہونی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بذریعہ پریس ریلیز</p></div>

تصویر بذریعہ پریس ریلیز

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکلر، 20 دسمبر 2023 کے مطابق حج 2024 کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15 جنوری 2024 تک توسیع کے بعد اب دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کا ’حج ہیلپ سنٹر‘ فارم بھرنے اور خواہشمند امیدواروں کو بروقت پاسپورٹ فراہم کرنے کے لیے 15 جنوری تک کھلا رہے گا۔ انہوں نے دہلی سے حج کرنے کے خواہشمند امیدواروں کو مطلع کیا ہے کہ حج امیدواروں کے لیے تمام قسم کی لازمی خدمات دفتری اوقات میں پہلے کی طرح ترکمان گیٹ پر واقع حج منزل میں جاری رہیں گی۔

اس سلسلے میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق حج درخواست دہندگان کے لیے مشین ریڈیبل پاسپورٹ ہونا لازمی ہے جو فارم بھرنے کی آخری تاریخ کو یا اس سے پہلے جاری ہو اور جس کی میعاد کم از کم 31 جنوری 2025 تک ہونی چاہیے۔ آن لائن حج درخواست فارم بھرنے کے لیے پاسپورٹ سائز فوٹو، آدھار کارڈ، کورونا ویکسین کی دو خوراکوں کا سرٹیفکیٹ اور گروپ لیڈر کے بینک اکاؤنٹ کا کینسل شدہ چیک ہونا بھی ضروری ہے۔ ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ 5 امیدوار ہی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، گزشتہ سالوں کی طرح، 45 سال سے زیادہ عمر کی خواتین بغیر محرم کے اکیلے درخواست دینے کی اہل ہوں گی۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر سے فون نمبر 23230507 پر پیر سے جمعہ تک صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


واضح رہے کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں 4 دسمبر 2023 سے 20 دسمبر 2023 تک آن لائن بھرے گئے حج فارموں کی کل تعداد 1710 ہے، جس میں محرم کے بغیر خواتین کی تعداد 43، مخصوص زمرہ میں 70 سال سے زیادہ کے درخواست دہندگان کی تعداد 61، جبکہ عام زمرہ میں درخواست دینے والے امیدواروں کی تعداد 1606 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔