اشفاق احمد عارفی نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں نئے ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر ذمہ داری سنبھالی

آج حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اشفاق احمد عارفی کو حج منزل میں عہدے کا چارج سپرد کیا اور آئندہ  حج بیت اللہ کے انتظامات سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز

تصویر بذریعہ پریس ریلیز

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: حکومت دہلی کے ماتحت حج امور کی انجام دہی کے لیے قائم دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی گزشتہ ماہ انتظامیہ کمیٹی کی تشکیل کے بعد اب حکومت دہلی نے نئے ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر اشفاق احمد عارفی کی تقرری کر دی ہے۔ گزشتہ 24 مارچ 2023 کو حکومت دہلی کے سروسز محکمہ کے سرکلر نمبر 106 کے ذریعہ موجودہ ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم کی جگہ اشفاق احمد عارفی کو حج کمیٹی کا دوسری بار ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

اشفاق احمد عارفی

اشفاق احمد عارفی

آج حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اشفاق احمد عارفی کو حج منزل میں عہدے کا چارج سپرد کیا اور آئندہ  حج بیت اللہ کے انتظامات سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ اس سال حج امور کی انجام دہی تمام تر ممبران، عہدیداران اور رضاکاران کی شرکت اور تعاون سے بہتر سے بہتر طور پر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اشفاق احمد عارفی اگست 2014 سے ستمبر 2020 تک مسلسل چھ سال دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داری انجام دے چکے ہیں۔ اب جبکہ حج درخواست فارم پر کرنے کا سلسلہ گزشتہ 20 مارچ 2023 کو ختم ہو چکا ہے اوراس سال کل 4110 حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور عنقریب ہی حج بیت اللہ 2023 کے عازمین حج کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی کی جائے گی۔ ایسے موقع پر اشفاق احمد عارفی کو ان کے حج امور کی انجام دہی کے سلسلے میں حاصل طویل تجربے کی بنیاد پر دوبارہ مقرر کیا گیا ہے۔

کوثر جہاں

کوثر جہاں

حج کمیٹی کے ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی نے اس سلسلہ میں پریس بیانیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اشفاق احمد عارفی کو حکومت دہلی کے مختلف محکموں میں انتظامی امور کی انجام دہی کا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے سال 2000 میں براہ راست یونین سروسز کمیشن سے حکومت دہلی کے محکمہ فن، ثقافت و السنہ میں اردو آفیسر کی بارہ سال تک خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ دہلی قانون ساز اسمبلی میں ڈپٹی سکریٹری اور دہلی وقف بورڈ میں ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داری بھی سنبھال چکے ہیں۔ ان دنوں وہ رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز میں اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو کے طور پر فائز تھے اور اپنی علمی و ادبی سرگرمیوں کی بنیاد پر دہلی کے سماجی اور ثقافتی حلقے میں ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔