دینیات مسابقہ میں ’گرین ایجوکیشن ٹرسٹ‘ کی انوشا نے بازی ماری

دینیات مسابقہ میں پرانی دہلی سے تعلق رکھنے والے 10 مکتبوں کے 53 بچوں نے شرکت کی تھی

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

پریس ریلیز

’گرین ایجوکیشن ٹرسٹ‘ کی انوشا بنت محمد شریف نے دینیات مسابقہ میں پہلا انعام حاصل کر ایک بار پھر ٹرسٹ کا نام روشن کر دیا ہے۔ مسجد انجمن پہاڑی بھوجلہ، ترکمان گیٹ میں منعقد اس دینیات مسابقہ میں پرانی دہلی سے تعلق رکھنے والے 10 مکتبوں کے 53 بچوں نے شرکت کی تھی جس میں سبز مسجد، لال کنواں کی انوشا نے اپنی بہترین کارکردگی سے نہ صرف حاضرین بلکہ ججوں کو بھی متاثر کیا۔ اس مسابقہ میں دعائےسنت، حفظ سورۃ، نماز، عقائد، مسائل، اسلامی معاملات اور سیرت سے متعلق سوالات قائم کیے گئے تھے۔

دینیات مسابقہ میں ’گرین ایجوکیشن ٹرسٹ‘ کی انوشا نے بازی ماری
پہلا انعام حاصل کرنے والی انوشا

اس مسابقہ میں دوسرا انعام مسجد راجان، فراش خانہ کے محمد ریان بن محمد اطہر کو حاصل ہوا جب کہ تیسرا انعام مکتب آزاد مارکیٹ کی صابرین بنت محمد جمشید کو دیا گیا۔ دینیات مسابقہ میں مدیحہ، محمد عمر، عبدالعہد، قرینہ، عائشہ، محمد انس، سمیرا، محمد محسن، عبدالصمد، عرفہ اور سحر فصیح وغیرہ کو خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا۔ اس تقریب میں بطور جج مفتی سجاد عالم صاحب، مفتی شاکر صاحب اور مفتی شمیم صاحب موجود تھے۔ اس تقریب کی صدارت کی ذمہ داری مفتی محمد نثار احمد صاحب نے انجام دی جب کہ نظامت کے فرائض مولانا محمد ارشاد صاحب نے نبھائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔