تعلیم نسواں کی قدر و قیمت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا: ثمر حامد

رابعہ گرلز پبلک اسکول (پرائمری سیکشن) میں سالانہ جلسہ کا انعقاد، طالبات نے موسیقی، قوالی، ڈرامہ اور تقریر میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

’’لڑکیوں کی تعلیم وقت کی اہم ضرورتوں میں سے ایک ہے۔ تعلیم نسواں کی قدر و قیمت سے کسی بھی طرح انکار ممکن نہیں، اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ بچیوں کی صحیح تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تاکہ ایک بہتر سماج کی تشکیل کی راہ آسان ہو سکے۔‘‘ یہ باتیں رابعہ گرلز پبلک اسکول (پرائمری سیکشن) میں منعقد سالانہ جلسہ کی تقریب میں شامل مہمانِ خصوصی سید ثمر حامد نے کہیں۔ ہمدرد ایجوکیشن سوسائٹی کے سکریٹر ثمر حامد نے اس دوران طالبات کے ذریعہ فن اور صلاحیت کے بہترین مظاہرے پیش کیے جانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور ساتھ ہی اساتذہ کی محنت و خدمات کا بھی اعتراف کیا۔

تعلیم نسواں کی قدر و قیمت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا: ثمر حامد

قابل ذکر ہے کہ رابعہ گرلز پبلک اسکول بادشاہوں کے ذریعہ بسائے گئے فصیل بند شہر کا مشہور و معروف عصری و دینی، تعلیمی و ثقافتی ادارہ ہے جہاں بچیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔ یہاں منعقد سالانہ جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں اسکول کی طالبات نے مختلف عنوانات پر نوع بنوع تعلیمی، تہذیبی، ادبی، تفریحی اور ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ طالبات کے ذریعہ پیش کیے پروگراموں میں پپیٹ شو، موسیقی، قوالی، ڈرامہ، نعت، تقریر اور ٹکنالوجی قابل ذکر ہیں۔

تعلیم نسواں کی قدر و قیمت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا: ثمر حامد

سالانہ جلسہ میں مہمانِ خصوصی سید ثمر حامد کے علاوہ مسزا امیتا موہن (منیجر سید حامد اکیڈمی)، مسٹر اینڈ مسز طلحہ (فاؤنڈیشن اسکول)، مسز فرحہ ناز (مین اسٹریم کوچنگ سنٹر)، امیجی کوئز کے سربراہ مسٹر وشال پرتاپ اور پی ٹی اے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں طالبات کے والدین و سرپرست بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں پروگرام میں اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر ناہید عثمانی، پرائمری سیکشن کی ہیڈ مسٹریس صوفیہ شمیم، پری پرائمری کی ہیڈ مسٹریس فرحہ دیبا اور پرائمری سیکشن کے تمام اساتذہ و کارکنان شامل ہوئے۔ سالانہ جلسہ کے دوران پرائمری سیکشن کی ہیڈ مسٹریس صوفیہ شمیم نے سبھی مہمانان کو استقبالیہ پیش کیا نیز ان کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں طالبات نے قومی ترانہ پیش کیا۔

تعلیم نسواں کی قدر و قیمت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا: ثمر حامد

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔