کل ہند مسابقات برائے طلباء مدارس 15-14 ستمبر کو

ایس آئی او آف انڈیا کی جانب سے آئندہ 14 و 15 ستمبر کو علی گڑھ میں کل ہند مسابقہ منعقد کیا جانے والا ہے جس میں شرکت کے لیے آن لائن اندراج کی آخری تاریخ 5 ستمبر 2018 ہے۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

ایس آئی او آف انڈیا کی جانب سے طلباء مدارس کے لئے کل ہند مسابقات کا انعقاد 14-15 ستمبر 2018 کو علی گڑھ میں ہونے جارہا ہے۔ یہ پروگرام تفوق نام سے منعقد کیا جائے گا۔ تفوق تعلیمی بیداری اور تعلیمی ترقی کے سلسلہ کا ایک قومی سطح کا پروگرام ہے۔ یہ اسلامی علوم کے شائقین و طلباء مدارس کے لئے منعقد ہونے والا پروگرام ہے۔ اس کے ذریعہ کوشش کی جا رہی ہے کہ طلباء کی صلاحیتوں کا ارتقاء ہو اور طلباء علمی و عملی سطح پر آگے بڑھیں تاکہ سماج میں مثبت تبدیلی کی راہیں ہموار ہو سکیں۔

اس سلسلے میں آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ایس آئی او کے قومی سکریٹری توصیف احمد نے موجود نامہ نگاروں سے پروگرام کی تفصیل بیان کی۔ اس پروگرام کے کنوینر اور قومی سکریٹری عبدالودود نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’’اس پروگرام کے تحت حفظ، تجوید ، ڈبیٹ ، مضمون نگاری اور کوئز کے مسابقات ہوں گے۔ جس میں شرکت کے لئے آن لائن اندراج 5 ستمبر 2018 تک ایس آئی او کی ویب سائٹ پر کرنا ہوگا۔ ‘‘ کنوینرنے مزید کہا کہ ’’تفوق مسابقات میں مضمون نویسی، حفظ،تجوید، کوئز اور ڈبیٹ میں اول، دوم اور سوم مقامات حاصل کرنے والے طلبہ کو بالترتیب 25000، 15000 اور 10000 روپئے نقد انعامات دیے جائیں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Sep 2018, 6:30 PM