زلزلہ متاثرہ ترکیے کے تاریخی شہر انطاکیہ میں جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ایک ہزار  گدے تقسیم کیے گئے

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ کا وفد تباہ حال شہروں میں امداد کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے، وفد نے ترکیے کے وزیر انصاف سے ملاقات کی اور دردناک سانحہ پر رنج و غم کا اظہا ر کیا

<div class="paragraphs"><p>جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی ترکیے میں زلزلہ متاثرہ بچوں سے ملاقات</p></div>

جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی ترکیے میں زلزلہ متاثرہ بچوں سے ملاقات

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: جنوبی اور وسطی ترکیے میں قیامت خیز زلزلہ کے بعد متاثرین کو فوری طور پر کھانے پینے اور رہائشی وسائل کی ضرورت ہے۔ ایک شہر نہیں بلکہ وہاں دس صوبوں میں پانچ لاکھ سے زائد آشیانے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔ آج جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے تاریخی شہر انطاکیہ سے راحت رسانی کے کام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر جمعیۃ کی طرف سے مختلف خیموں میں ایک ہزار سلیپ ویل گدے تقسیم کیے گئے۔

زلزلہ متاثرہ ترکیے کے تاریخی شہر انطاکیہ میں جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ایک ہزار  گدے تقسیم کیے گئے

حالات کا جائزہ لینے ترکیے پہنچے وفد کا کہنا ہے کہ پورا انطاکیہ شہر ویران پڑا ہوا ہے، کوئی بھی مکان رہائش کے قابل نہیں ہے۔ سخت ٹھنڈ میں مکمل آبادی دسیوں ہزار خیموں میں منتقل کر دی گئی ہے، لیکن بہت ساروں کے پاس سر چھپانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان میں یتیم ہو چکے معصوم بچے بھی شا مل ہیں۔ جمعیۃ کے وفد میں مفتی محمد انوار قاسمی بستوی دیوبند، سید شہباز اور محمد عبد اللہ بھی شامل ہیں۔


دریں اثنا جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے کہرمان مرعش میں ترکیے کے وزیر انصاف بیکیر بوزداگ سے ملاقات کی اور بھارت کے مسلمانوں کی طرف سے اس دردناک سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وفد نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی اس دکھ کی گھڑی میں ترکیے کے ساتھ کھڑے ہیں اور جمعیۃ ممکنہ حد تک یہاں ریلیف کا کام انجام دے رہی ہے۔ وزیر انصاف نے جمعیۃ کی طرف سے راحت رسانی کے کاموں کا استقبال کیا اور اپنی طرف سے مقامی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

<div class="paragraphs"><p>جمعیۃ کے وفد کی ترکش وزیر سے ملاقات</p></div>

جمعیۃ کے وفد کی ترکش وزیر سے ملاقات

تصویر: پریس ریلیز

جمعیۃ کے وفد کے سربراہ مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے کہ یہاں زلزلہ آنے کا سلسلہ رک نہیں رہا ہے۔ ابھی تھوڑی دیر قبل پھر زلزلہ آیا۔ انھوں نے بتایا کہ زلزلہ کا پورا علاقہ ایک ہزار کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ جمعیۃ کا وفد لگاتار ضرورت مندوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔