آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی پریس کانفرنس 16نومبر کو

 ڈاکٹرعالمہ نو ہیرہ شیخ
ڈاکٹرعالمہ نو ہیرہ شیخ
user

پریس ریلیز

نئی دہلی: سیاست کے بغیر حقو ق نہیں مل سکتے ہیں،آج یوں تو ہر پارٹی اس بات کا دعویٰ کرتی ہے کہ وہ خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے ایک خاکہ اور روڈ میپ رکھتی ہے لیکن کس پارٹی میں خواتین کو ان کی تعداد اور صلاحیت و قابلیت کے مطابق حصہ داری ملی ہے ،کوئی بھی ایسی پارٹی نہیں ہے جس نے اقتدار میں آنے کےبعد خواتین کو برابر حصہ داری دی ہو ،یا پھر الیکشن میں خواتین سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا گیا ہو،ہر پارٹی میں دکھانے کے لئے چند خواتین جو عہدے دیئے جاتے ہیں مگر حقیقت میں ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا جاتا ہے ۔خواتین کے ساتھ انصاف کے لئے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم اور استحصال کو ختم کیا جا سکے۔

اس پارٹی کی قیادت ڈاکٹر عالمہ نو ہیرہ شیخ کر رہی ہیں جو ایک کامیاب بزنس وومن ہونے کے ساتھ ہی ایک ماہر تعلیم بھی ہیں ۔وہ ہیرہ گروپ آف کمپنیز کی فاؤنڈر ممبر اور سی ای او ہیں ۔انہوں نے کاروبار کے میدان میں بڑی کامیابیاں تو حاصل کی ہی ہیں اس کے ساتھ ہی تعلیمی میدان میں بھی کارہائے نمایا ں انجام دیئے ہیں۔خاص طور سے انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کے لئے مہم چلا رکھی ہے ،آندھرا پردیش کے ضلع چتور میں ایک شاندار تعلیمی ادارہ بھی چل رہاہے ۔
آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے ذریعہ وہ سیاست کے میدان میں قدم رکھ رہی ہیں،پارٹی کا نام خواتین سے ضرور منسوب ہے لیکن یہ عام ناموں کی طرح ہے ،ہر طبقہ اور عمر کے لوگ اس کے ممبر ہوں گے لیکن خواتین کے مسائل بنیادی طور پر اس پارٹی کے ایجنڈے میں رہیں گے۔ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی 16نومبرکو 12:00بجے کانسٹی ٹیوشن کلب کے ڈپٹی چیئر مین ہال میں ایک پریس کانفرنس ہے ،جس میں اس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی جائے گی۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔