تم جھوٹے ہو...گوہر رضا کی نظم

’’تم کہتے ہو، اس دھرتی کے، اس بیٹے کو، مجھ سے زیادہ پیار ملا ہے، دل پر رکھ کر ہاتھ کہو، کیا اس کے کپڑے، میرے جیسے، پھٹے پرانے بوسیدہ بیکار نہیں ہے...‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

تم کہتے ہو

اس دھرتی کے

اس بیٹے کو

مجھ سے زیادہ پیار ملا ہے

دل پر رکھ کر ہاتھ کہو

کیا اس کے کپڑے

میرے جیسے

پھٹے پرانے بوسیدہ بیکار نہیں ہے

آزادی کی تین رنگوں والی پریوں نے

کیا اس کو مجھ سے زیادہ برتن بخشے ہیں

اس کی بھی تو تھالی ڈوئی اور پتیلی کا موہوم سا رشتہ

نازک نازک ٹوٹا ٹوٹا ہی رہتا ہے

اس کے بھی تو چھلنی جیسے گھر کے اندر موسم آ کر

باری باری

بے شرمی سے کھلے عام جھانکا کرتے ہیں

ایسے ہی کچھ اور بھی رشتے

ہم دونوں کے جیون کی ساری پونجی ہیں

تم کہتے ہو

اس نے مجھ کو بھائی کہنا چھوڑ دیا ہے

ہاں مجھ کو معلوم ہے تم نے

اس سے بھی یہ بات کہی ہے

میں نے اس کو بھائی کہنا چھوڑ دیا ہے

تم جھوٹے ہو

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔