نظم: پھر بھی دشتِ تشنگی میں بھٹکتے ہیں ہم...ام ماریہ حق

خواہشوں کے دائرے میں قید، ہم!!، کاٹ رہے ہیں، اپنے ہی تعمیر کردہ، جنہم میں، شوق برتری، تسکین انا کی، مسلسل سزا...

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

ام ماریہ حق

خواہشوں کے دائرے میں قید

ہم!!

کاٹ رہے ہیں

اپنے ہی تعمیر کردہ

جنہم میں

شوق برتری

تسکین انا کی

مسلسل سزا

کیا اسی لئے

ابنِ آدم کو

تاج اشرف المخلوقات سے نوازا گیا

کتنے صوفی

اولیاء

کتنے رسول!

آسمانوں سے کتابوں کا نزول

پھر بھی دشت تشنگی میں

بھٹکتے ہیں ہم

اپنی روحون پر بے حسی کی

نحوست لئے

.

~ اُمِ ماریہ حق

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Aug 2020, 12:53 PM