صفدر ہاشمی کی یاد میں ایک نظم
صفدر ہاشمی ایک مشہور و معروف تھیٹر آرٹسٹ تھے جن کو غنڈوں نے مزدوروں کی حمایت میں ایک نکڑ ناٹک کرتے ہوئے جنوری کے ماہ میں ہلاک کر دیا تھا۔ اس ماہ ان کی برسی تھی جس کے پیش نظر حنا وزارت نے ایک نظم تحریر کی جو پیش خدمت ہے:
تم کتنے پیارے تھے
تم کو یہ معلوم نہ تھا
تم تھے لمبے چوڑے خوب
گیہوی رنگت رکھنے والے
ماتھے کو جب دیکھا ہم نے
بے حد چوڑا بہت وجیح
آنکھوں پر جب نظر پڑی
تو پڑھا لکھا انسان ہی دیکھا
باتوں میں تھا جوش اور گرمی
پیارے تھے انداز تمہارے
آواز سے تم اپنی ہم سب کے
کانوں میں رس گھول گئے
سب کو یادیں دے گئے تم تو
سب کو باتیں دے گئے تم تو
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Jan 2018, 10:01 AM