شہید نوریت کے آخری ’ارداس‘ میں شامل ہوئیں پرینکا گاندھی، دیکھیں تصویری جھلکیاں
پرینکا گاندھی نے نوریت کے کنبہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ ’’ایک ماں باپ کے لیے اپنے جوان بیٹے سے جدا ہونے کا کیا درد ہوتا ہے، یہ سمجھنے کے لیے انسانی ہمدردی کا زندہ ہونا ضروری ہے۔‘‘
متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے کسان نوریت سنگھ کی آخری ’ارداس‘ میں آج کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے شرکت کر کے نوریت کے اہل خانہ کا حوصلہ بڑھایا۔ پرینکا گاندھی نے نوریت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد غمزدہ کنبہ کے ساتھ ان کا درد بھی بانٹا۔ اس موقع پر انھوں نے تقریر بھی کی جس میں کہا کہ ’’ایک ماں باپ کے لیے اپنے جوان بیٹے سے جدا ہونے کا کیا درد ہوتا ہے، یہ سمجھنے کے لیے انسانی ہمدردی کا زندہ ہونا ضروری ہے۔ کسانوں کی لڑائی لڑتے ہوئے اپنی شہادت دینے والے کسان نوریت سنگھ کو پرخلوص خراج عقیدت۔‘‘ پرینکا گاندھی نے اس دوران نوریت کی والدہ سے بھی ملاقات۔ قومی آواز کے قارئین کے لیے یہاں پیش ہیں اس موقع کی کچھ اہم تصویریں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔