کسان تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہیں بوڑھی، جوان عورتیں اور بچیاں، دیکھیں تصویری جھلکیاں
دہلی کی سرحدوں پر جمع کسان مظاہرین میں بوڑھی و جوان عورتوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کی بھی تعداد ہزاروں میں ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسان پوری فیملی کے ساتھ زرعی قوانین کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔
متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف جاری کسان تحریک میں عورتیں بھی مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آ رہی ہیں۔ دہلی کی سرحدوں پر جمع کسان مظاہرین میں بوڑھی اور جوان عورتوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کی بھی تعداد ہزاروں میں ہے جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کسان اپنی پوری فیملی کے ساتھ زرعی قوانین کے خلاف جنگ میں سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے یہاں کچھ ایسی تصویریں پیش کی جا رہی ہیں جن میں خواتین کے بڑے گروپ کو زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصاویر سنگھو بارڈر کی ہیں، اور کچھ ایسا ہی نظارہ دہلی کی دیگر سرحدوں پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔