اڈیشہ میں 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ’فانی‘ نے مچائی تباہی... تصویری جھلکیاں

’فانی‘ نے اڈیشہ کے پُری میں ہولناک صورت میں داخل ہوا۔ جب یہ طوفان پُری کے ساحل سے ٹکرایا تو اس کی رفتار تقریباً 150 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جو بعد میں بڑھ کر تقریباً 250 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔

user

قومی آواز بیورو

’فانی‘ طوفان آج صبح تقریباً 8 بجے اڈیشہ میں پُری کے ساحل سے ٹکرایا۔ حیدر آباد کے محکمہ موسمیات کے مطابق پُری میں 245 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ اڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں تیز بارش بھی ہو رہی ہے جس نے ہولناک منظر پیدا کر رکھا ہے۔


احتیاطی تدابیر پہلے سے کیے جانے کے سبب لوگ محفوظ مقامات پر پہنچائے جا چکے ہیں اس لیے جانی نقصان کی خبریں موصول نہیں ہوئی ہیں، لیکن آل انڈیا ریڈیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت گرنے اور اس کی زد میں آنے کے سبب ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔

جس طرح کے ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر آ رہی ہیں وہ فانی کے خطرناک ہونے کا ثبوت ہیں۔ پُری میں تو ماحول خطرناک ہے ہی، آندھرا پردیش میں بھی تیز آندھی اور بارش دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس درمیان جو تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور فانی کی تباہی ظاہر کر رہی ہیں، وہ ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے پیش خدمت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 May 2019, 12:10 PM