مولانا آزاد کی قبر گندگی اور دھول کی نذر

دہلی کے تاریخی جامع مسجد کے قریب واقع ہندوستان کی مشہور و معروف ہستی مولانا آزاد کی قبر انتظامیہ کی بے توجہی کی شکار ہے اور داخلی دروازے پر ہی گندگی کا ڈھیر دیکھنے کو ملتا ہے۔

تصویر بذریعہ رعنا صفوی
تصویر بذریعہ رعنا صفوی
user

رعنا صفوی

گزشتہ دنوں جب میرا گزر جامع مسجد کے پاس سے ہوا تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ قریب میں واقع مولانا ابوالکلام آزاد کی قبر کی زیارت کر لوں۔ اس مقصد سے جب دروازہ پر لگے تالا کو کھلوایا اور قدم آگے بڑھایا تو وہاں موجود گندگی کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔ یقین نہیں ہو رہا تھا کہ جس مولانا ابوالکلام آزاد نے ملک کی آزادی میں بیش بہا خدمات انجام دیں اور تعلیمی شعبہ میں ناقابل فراموش کام کیے، ان کی قبر کی دیکھ ریکھ کرنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔ میں نے وہاں موجود لوگوں سے بات کی تو پتہ چلا کہ یہاں نہ ہی صاف صفائی کا دھیان رکھا جاتا ہے اور نہ ہی بجلی وغیرہ کا صحیح انتظام ہے۔

میں نے مولانا آزاد کی قبر کی زیارت کی اور آس پاس کے علاقوں کا جائزہ لیا جس سے صاف پتہ چل رہا تھا کہ جگہ انتہائی خوبصورت ہے لیکن اس کی دیکھ ریکھ صحیح طریقے سے نہیں کی جا رہی ہے۔ میں نے وہاں ایک دو لوگوں کی مدد سے کچھ صفائی کی اور یہ سوچنے لگی کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ مولانا آزاد کی قبر کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری کسی مناسب شخص کے ہاتھ میں دے دی جاتی تاکہ انتظامیہ کی بے توجہی کی شکار یہ قبر زائرین کے لیے قابل دید ہوتی۔ میں نے یہاں کچھ تصویریں کھینچیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایسی جگہ ہے جسے اچھی طرح تیار کر دیا جائے تو سیاحوں کے لیے پسندیدہ مقام بن جائے۔ لیکن فی الحال تو یہاں گندگی اور دھول کا ہی گزر ہے۔ آپ بھی مولانا آزاد کی قبر اور آس پاس پھیلی گندگی کی جھلک تصویروں میں دیکھیں...۔

ان تصویروں کو بھی دیکھیں...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔