’تم پاکستان کے ہیرو ہو‘ اپنی جان بچانے والے شخص سے بولے سابق وزیر اعظم عمران خان

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جان بچانے کا پورا کریڈٹ ابتسام مہر کو جاتا ہے۔ استپال میں زیر علاج عمران خان نے ’پاکستان کے ہیرو‘ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کی تصویر منظر عام پر آئی ہے

عمران خان سے ملاقات کرتے ابتسام حسن مہر / تصویر بشکریہ روزنامہ دنیا
عمران خان سے ملاقات کرتے ابتسام حسن مہر / تصویر بشکریہ روزنامہ دنیا
user

قومی آواز بیورو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران ان کی جان بچانے والے نوجوان ابتسام حسن مہر نے اسپتال میں ان سے ملاقات کی۔ عمران خان نے اپستال میں پاکستان کے ہیرو سے ملاقات کی اور اس کی تصویر منظر عام پر آئی ہے۔ عمران خان نے شخص سے کہا ’تم پاکستان کے ہیرو ہو۔‘‘

عمران خان کی فائل تصویر / ٹوئٹر / @ImranKhanPTI
عمران خان کی فائل تصویر / ٹوئٹر / @ImranKhanPTI

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جان بچانے کا سہرا ابتسام ابراہیم کو جاتا ہے۔ ابتسام نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر شوٹر کو پکڑا تھا۔ ابتسام کے مطابق، شوٹر نے اس وقت حملہ کیا جب وہ خان کو لے جانے والی گاڑی سے 10 سے 12 فٹ کے فاصلے پر تھے، جس کے ساتھ کنٹینر لگا ہوا تھا۔ ابتسام نے ایک شخص کو اپنی بندوق لوڈ کرتے ہوئے، جوکہ پی ٹی آئی کے 70 سالہ رہنما پر نظر رکھے ہوئے تھا۔


ابتسام نے دعویٰ کیا کہ مبینہ شوٹر عمران خان پر گولی چلانے کے بعد بھاگتے ہوئے گر گیا تھا، انہوں نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے زمین کی طرف نیچے کر دیا۔ بندوق بردار نے دوبارہ گولی چلائی اور گولی کسی اور کو جا لگی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور بندوق زمین پر گر گئی۔ ابتسام نے دعویٰ کیا کہ اس نے مشتبہ شخص کا پیچھا کیا اور ریلی میں موجود دیگر لوگوں کی مدد سے اسے پکڑ لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جان بچانے والا پاکستان کا ہیرو بن گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ابتسام کی بہادری کو خوب سراہا۔ سوشل میڈیا پر نہ صرف عام لوگ بلکہ سیاسی شخصیات حتیٰ کہ عمران خان کی سابق اہلیہ نے بھی ابتسام کی بہادری کو سراہا۔

عمران خان پر گولی چلانے والے شخص نے بعد میں کہا ’’عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، اس لئے میں نے انہیں قتل کرنے کا سوچا۔ اذان کے وقت، میوزک بجایا جا رہا ہے اور ڈانس کیا جا رہا ہے۔ میں صرف عمران خان کو مارنا چاہتا ہوں، میں اسے نہیں چھوڑوں گا۔ میرے پیچھے کوئی نہیں میں اکیلا ہوں۔" فائرنگ کرنے والا شخص 9 ایم ایم پستول اور دو خالی میگزینوں کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔