’میرے گھر میں گھسیں گے اور ایک یا دو دن میں میرا قتل کر دیں گے‘، سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جی نے دو الگ الگ دستوں کی تشکیل کی ہے جو پی ٹی آئی کارکنان میں شامل ہوں گے۔‘‘
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد کے پولیس سربراہان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر انھیں مارنے کی سازش تیار کی ہے۔ ’ڈان‘ نیوز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ ’’پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جی نے دو الگ الگ دستوں کی تشکیل کی ہے جو پی ٹی آئی کارکنان میں شامل ہوں گے اور پولیس پر گولیاں چلائیں گے... ایک مسلح جھگڑے کو بھڑکانے کے لیے اور بالآخر (گھر کے اندر) پہنچیں گے اور ایک یا دو دن میں میرا قتل کر دیں گے۔‘‘ انھوں نے الزام عائد کیا کہ ’’آئی جی اور آقاؤں نے ماڈل ٹاؤن جیسے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : رمضان میں طبی فوائد کے لئے غذا پر توجہ دینے کی ضرورت
اس مبینہ منصوبہ کے پیش نظر پی ٹی آئی سربراہ نے اپنے حامیوں کو ہدایت بھی جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر پولیس کو مشتعل نہ کریں۔ عمران خان کے مطابق ’’اگر پولیس کسی وارنٹ یا کسی دیگر معاملے کے لیے مجھ سے رابطہ کرنا چاہتی ہے تو انھیں مجھ سے براہ راست رابطہ کرنے دیں۔‘‘ عمران خان نے مزید کہا کہ ’’بھلے ہی مجھے گرفتار کر لیا جائے اور وہ مجھے جیل لے جانے کی کوشش کریں، میں خوشی خوشی جیل جاؤں گا۔‘‘ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’موجودہ حکومت کے لوگوں کا مجھے مارنے کا منصوبہ ناکام رہا اور اب وہ چڑچڑے ہو گئے ہیں اور نئے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔‘‘
پی ٹی آئی چیف کا کہنا ہے کہ حکومت کو پتہ ہونا چاہیے کہ تحریک کو روکا نہیں جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ’’آخری گیند تک لڑائی لڑیں کیونکہ حکومت خوف کا ماحول بنانا چاہتی ہے تاکہ کوئی بھی کھڑا ہو کر ان کے غلط کام کے بارے میں سوال نہ کرے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔