کیا بشریٰ بی بی نے حلف برداری میں روایتی افریقی لباس اوڑھا تھا؟
حلف برداری کی تقریب میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جو مخصوص نقاب اوڑھا وہ توجہ کا مرکز بن گیا، اس نقاب کو شمالی افریقی ممالک میں الحایک کے نام سے جانا جاتا ہے۔
ویسے تو عمران خان کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں لیکن ان کی شادیاں اور ان کی بیویوں سے جڑی خبریں بھی نمایا مقام حاصل کر تی ہیں۔ انہوں نے جب پہلی شادی لندن کے امیر یہودی گھرانے کی انتہائ ماڈرن جمائمہ گولڈ اسمتھ سے کی تھی تو جب بھی ان کی شادی کو لے کر کافی چرچا ہوئی تھی۔ پھر جب عمران نے جمائمہ سے علیحدگی اختیار کی تب بھی ان کی علیحدگی کو اخباروں نے خوب شائع کیا ، اسی طرح دوسری شادی اور طلاق پر بھی ذرائع ابلاغ میں خوب تبصرے ہوئے لیکن بشری بی بی جو ان کی تیسری بیوی ہیں اور جن سے شادی کرنے کے بعد وہ ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں ان پر بھی میڈیا میں خوب تبصرے ہوتے ہیں ۔
ابھی عمران خان نے جب پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم طور پر حلف لیا اور اس حلف برداری کی تقریب میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جو مخصوص نقاب اوڑھا وہ بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔ اس نقاب کو شمالی افریقی ممالک میں الحایک کے نام سے جانا جاتا ہے۔
پاکستان میں عمومی طور پر نقاب کالے یا گہرے رنگوں میں دیکھا جاتا ہے مگر یہ خصوصی سفید نقاب الجزائری خواتین کے روایتی لباس کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔اوربشریٰ بی بی کی جانب سے سفید نقاب اوڑھنے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر کو دیکھ الجزائری باشندوں نے اس لباس کی تعریف کی اور پاکستانی خاتون اول کی تعریف کی۔
الحایک ایک سفید رنگ کا لمبا لباس ہوتا ہے جو کہ اون یا ریشم کا بنا ہوا ہوتا ہے اور اس میں سر کو ڈھانپنے کے لئے ایک کپڑا نقاب کی صورت میں لیا جاتا ہے۔الحایک 1980 کی دہائی کے اواخر میں الجزائری سوسائٹی میں منظر عام سے ہٹنے لگا اور اس کی جگہ عام سکارف اور حجاب نے لے لی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔