پاکستان میں المناک حادثہ، ٹینکر ٹرک اور مسافر بس کی ٹکر، 17 افراد ہلاک
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ہائی وے پر ایک ٹینکر ٹرک اور ایک مسافر بس کے درمیان ٹکر میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے
اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ہائی وے پر ایک ٹینکر ٹرک اور ایک مسافر بس کے درمیان ٹکر میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر آگ لگ گئی اور اس نے گاڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق امدادی خدمات کے وقت پھنسے ہوئی لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے بس کو کاٹنا پڑا۔ میڈیا کے مطابق بچاؤ اہلکار زخمیوں کو سول اسپتال شانی کلی درہ آدم خیل لے جا رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق حادثے میں 12 مسافر موقع پر دم توڑ گئے، 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 زخمی دوران علاج چل بسے، اس طرح ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں، حادثہ ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا، جو مخالف سمت سے آنیوالی مسافر کوچ سے ٹکرا گیا، مسافر گاڑی لکی مروت سے پشاور جارہی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔