پاکستان میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں تین افراد ہلاک

سٹی پولیس نے بیان میں کہا گیا کہ ’’شہر میں معمول کے گشت کے دوران، پولیس نے دو موٹر سائیکل سوار تین افراد کو روکا، لیکن انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پاکستان سیکورٹی فورس، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پاکستان سیکورٹی فورس، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں ہفتہ کی صبح پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ سٹی پولیس نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا کہ ’’شہر میں معمول کے گشت کے دوران، پولیس نے دو موٹر سائیکل سوار تین افراد کو روکا، لیکن انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔‘‘ پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان مارے گئے۔ بعد ازاں ان کا اسلحہ اور موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔

پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے مجرموں کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کی تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے بعد مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی مہم تیز کر دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کی صبح پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔