پاکستان: ہزاروں ویب سائٹ اور سم کارڈ سے کھیلا جا رہا تھا خطرناک کھیل، کیا گیا بند

پاکستانی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ اسے نفرت بھرے پیغام پھیلانے والی 17116 ویب سائٹ کے خلاف شکایتیں ملیں جس کے بعد کارروائی کی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

پاکستانی پارلیمنٹ کی دفاعی امور کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ افسران نے ملک میں ہزاروں ویب سائٹ اور غیر مصدقہ سم کارڈوں کو بلاک کر دیا ہے۔ پاکستانی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (ناکٹا) نے کمیٹی کو بتایا کہ اسے نفرت بھرے پیغام پھیلانے والی 17116 ویب سائٹ کے خلاف شکایتیں ملیں۔ 2273 ویب سائٹ کو ہیٹ میٹریل، 1943 کو ہیٹ اسپیچ اور 68 ویب سائب کو دہشت گردی سے انسلاک کے سبب بلاک کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ناکٹا نے 9 لاکھ 81 ہزار غیر مصدقہ سم کارڈ بھی بند کیے ہیں۔

کمیٹی کو وزارت برائے اطلاعات نے بتایا کہ ایف آئی اے ملک میں سائبر جرائم سے نمٹتی ہے جب کہ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اس اشیاء کی جانچ کرتی ہے جسے ڈلیٹ کرنے کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے۔ پی ٹی اے چیئرمین نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ جب اس کی جانکاری میں کوئی قابل اعتراض شئے کو لایا جاتا ہے تو پی ٹی اے کارروائی کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کی زیادہ تر چیزیں پاکستان کےباہر سے، بیرون ممالک سے پوسٹ کی جاتی ہیں اور ان سائٹوں کو بلاک کر دیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔