عمران خان کی قیادت میں 26 نومبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج
پی ٹی آئی لیڈر اسد عمر نے راولپنڈی کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 26 نومبر کو عمران خان کی آمد کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ پنڈی تیار ہو جاؤ، کپتان 26 نومبر کو باقی ملک کے ساتھ راولپنڈی آرہے ہیں۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا کہ پارٹی صدر اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں 26 نومبر کو راولپنڈی میں ملک کی تاریخ کا ’سب سے بڑا پرامن احتجاج‘ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم 3 نومبر 2022 کو وزیر آباد میں ریلی کے دوران پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد یہ طویل ریلی (لانگ مارچ) عارضی طور پر ملتوی کر دی گئی تھی۔
فیصل خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان کے عوام معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ اس کی خراب معیشت ہے اور معاشی عدم استحکام کا ذمہ دار سیاسی عدم استحکام کو ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کا سب سے بڑا مسئلہ خراب معیشت ہے، سیاسی عدم استحکام معاشی عدم استحکام کی وجہ ہے، غریب اور متوسط طبقہ سنگین مسائل سے دوچار ہے، ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، ایسی صورتحال میں سمجھداری سے فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے اور ملک میں انتخابات ہی واحد حل ہیں۔
پی ٹی آئی لیڈر اسد عمر نے راولپنڈی کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 26 نومبر کو عمران خان کی آمد کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’پنڈی تیار ہو جاؤ، کپتان 26 نومبر کو باقی ملک کے ساتھ راولپنڈی آرہے ہیں‘‘۔ اس سے قبل پاکستان کے سابق وزیر اور پی ٹی آئی لیڈر فواد چودھری نے کہا تھا کہ اگر نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد انتخابات نہ ہوئے تو پارٹی اپنی حکمت عملی ظاہر کرے گی۔ فواد چودھری نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن موجودہ حکومت انتخابات میں اپنی شکست سے خوفزدہ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔