پاکستان: ملتان میں اے کیو آئی 2000 کے پار، کئی شہروں میں تفریحی پارک اور اسکول بند کرنے کا فیصلہ

ایئر کوالٹی مانیٹر ’آئی کیو ایئر‘ کے مطابق جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان میں جمعہ کو صبح 8 سے 9 بجے کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 2135 درج کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ماحولیاتی آلودگی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ماحولیاتی آلودگی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

پاکستان اس وقت شدید فضائی آلودگی کی مصیبت سے گھرا ہوا ہے۔ پاکستان کے 7 ایسے شہر ہیں جو دنیا کے سب سے زیادہ فضائی آلودگی والے شہروں میں شمار ہوتے ہیں۔ اس آلودگی سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان میں صوبہ پنجاب کی حکومت نے خطرناک اسموگ کی وجہ سے 17 نومبر تک کئی اضلاع میں تفریحی پارک، عجائب گھر اور اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ تمام اطلاعات پاکستان کی مشہور نیوز ایجنسی ’اے آر وائی‘ نے فضائی آلودگی پر جاری اپنی رپورٹ میں دی ہے۔

حکومت پنجاب نے جن اضلاع میں پابندی عائد کی ہے ان میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، شیخو پورا، قصور، ننکانہ صاحِب، گجرات، حفیظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نروال، چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبا ٹیک سنگھ کے ساتھ ساتھ لودھرن وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ویہاری اور خانیوال میں بھی تفریحی پارک، عجائب گھر اور اسکول بند رہیں گے۔


ایئر کوالٹی مانیٹر ’آئی کیو ایئر‘ کے مطابق جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان میں جمعہ کو صبح 8 سے 9 بجے کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 2135 درج کیا گیا۔ آئی کیو ایئر کے مطابق پی ایم 2.5 کا کنسنٹریشن 947 مائکرو گرام فی کیوبک میٹر تھا جو عالمی ادارہ صحت کی ہدایات سے 189.4 گنا زیادہ ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے مشہور روزنامہ ’ڈان‘ کے مطابق ملتان میں رات 10 بجے تک اے کیو آئی 980 تک پہنچ گیا، جو کہ خطرناک مانے جانے والے 300 کی حد سے تین گنا زیادہ تھا۔

خطرناک اسموگ کی وجہ سے لوگوں کی صحت پر اس کا بہت بُرا اثرا ہو رہا ہے۔ لوگوں کو روزمرہ کے کاموں کو کرنے میں بھی مشکلات پیش آنے لگی ہیں۔ ڈاکٹروں نے لوگوں کو زہریلی ہوا کے رابطے میں آنے سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب بھی گھر سے نکلیں حفاظت کے لئے ماسک ضرور لگائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔