عمران حکومت پر خطرات کے بادل ، پی ٹی آئی کے کارکنان کا سندھ ہاؤس پر حملہ

ارکان نے حکومت کی کارروائی کے خوف سے سندھ ہاؤس میں پناہ مانگی تھی کیونکہ انہوں نے ’اپنی سمجھ بوجھ کے مطاق‘ تحریک عدم اعتماد کے حق ووٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

برسراقتدار پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے جمعہ کو اپنی پارٹی کو خطرے کا دعویٰ کرکے اسلام آباد واقع سندھ ہاؤس میں رہ رہے غیر مطمئن پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کی مخالفت میں سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا۔

برسراقتدار پارٹی کے درجنوں کارکن سندھ ہاؤس میں گھس آئے اور علیحدگی اختیار کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کے گروپ کے خلاف نعرے لگائے۔ ان اراکین پارلیمنٹ نے نیشنل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپنی پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔


ایک روز قبل پی ٹی آئی کے متعدد اراکین پارلیمنٹ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے حکومت کی کارروائی کے خوف سے سندھ ہاؤس میں پناہ مانگی تھی کیونکہ انہوں نے ’اپنی سمجھ بوجھ کے مطاق‘ تحریک عدم اعتماد کے حق ووٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جہانگیر ترین گروپ کے نام سے مشہور غیر مطمئن دھڑ کے رکن پارلیمنٹ راجہ ریاض نے دعویٰ کیا کہ خاتون اراکین پارلیمنٹ سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین پارلیمنٹ سندھ ہاؤس میں موجود تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مشتعل کارکنان کی قیادت کراچی سے پی ٹی آئی کے رکن پارلیمنٹ فہیم خان اور عطا ءاللہ نیازی نے کی۔


اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے دو اراکین پارلیمنٹ سمیت آٹھ کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔