شہباز شریف کو لیگ(ن) کا قائم مقام صدر منتخب کئے جانے کا امکان
اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف پر اعتماد کے اظہار کے لیے قرارداد منظور کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
لاہور: پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے پارٹی صدر کےلئے بھی نااہل قرار دیئے جانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج مسلم لیگ( ن) کا قائم مقام صدر منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔ اگلے 45 دنوں میں پارٹی الیکشن کرا کے مستقل صدر بنایا جائے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن )کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج صبح لاہور میں طلب کیا گیاہے۔ اس غیرمعمولی اجلاس میں شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنانے کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق انہیں 45 دنوں میں جنرل کونسل کے ذریعہ مستقل صدر منتخب کرایا جائے گا۔ پارٹی قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ مرکزی مجلس عاملہ سینئر نائب صدر کی بجائے کسی دوسرے عہدیدار کو بھی قائم مقام صدر بنا سکتی ہے۔
اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف پر اعتماد کے اظہار کے لیے قرارداد منظور کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
جلا وطنی کے دوران شہباز شریف پہلے بھی دو بار مسلم لیگ( ن) کے صدر رہ چکے ہیں، اب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سپریم کورٹ سے بطور پارٹی صدر نا اہلی کے بعد شہباز شریف ایک بار پھر مسلم لیگ( ن) کے صدر بننے جا رہے ہیں ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔