عمران کی گرفتاری کے بعد شہباز کا قوم سے خطاب، 'اصل دشمن وہ ہے جوسالو ں میں  نہ کر سکا...'

عمران کے دور حکومت میں کوئی کیس نہیں ہوا، چہرہ دیکھا گیا کہ کس کو جیل بھیجنا ہے۔ عمران کہتے تھے کہ کل وکٹ گرے گا تو وہ وکٹ گر جاتی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے10 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والے ہنگامے کے حوالے سے ملک سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ مریضوں کو ایمبولینس سے باہر نکال کر آگ لگا دی گئی۔ ان لوگوں نے وہ کر دکھایا جو پاکستان کا اصل دشمن 75 سالوں میں نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک دشمنوں اور دہشت گردوں کو خبردار کرتے ہیں کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

اپنے خطاب میں شہباز شریف نے بار بار عمران خان کو عمران نیازی کہہ کر مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں عمران کے جابرانہ دور میں ہوئی ہوں گی۔ عمران کے دور میں انتقامی کارروائیاں ہوتی تھیں۔ عمران نیازی کی حکومت میں چار سال میں کوئی کیس نہیں ہوا، چہرہ دیکھا گیا کہ کس کو جیل بھیجنا ہے۔ عمران نیازی کہتے تھے کہ کل وکٹ گرے گا تو وہ وکٹ گر جاتی۔


پاکستان کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عمران نیازی کی حکومت میں اپوزیشن کے کئی رہنما جیل میں تھے۔ گرفتاری صرف الزامات لگانے پر کی گئی۔ رانا ثناء اللہ پر 15 کلو ہیروئن ڈالی گئی۔ ہم اور ہمارے ساتھی نیب کے پیشیاں بھگت رہے ہیں ۔ ہم پر لگائے گئے الزامات میں سے ایک بھی سچ ثابت نہیں ہوا۔ نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ سے بھی تحقیقات ہوئیں۔ برطانیہ کی ایجنسی نے ہمیں کلین چٹ دے دی۔ ہم نے کبھی قانون کا سامنا کرنے سے انکار نہیں کیا۔ ہمیشہ قانون اور عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور ان کا احترام کیا۔

شریف نے کہا کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانا ملک  دشمنی ہے۔ عمران نیازی کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 60 ارب کے کیس کو لفافے میں بند کرکے کابینہ سے کیسے منظور کیا گیا یہ ایک سنگین سوال ہے۔ ہم کسی گرفتاری پر خوشی کا اظہار نہیں کر سکتے۔ یہ زندگی کا ایک مشکل لمحہ ہے جس سے ہم گزر چکے ہیں۔ عمران نیازی اور پی ٹی آئی نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا کر عوام دشمنی کا جرم کیا ہے۔


پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو منگل کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے بعد پاکستان کے کئی شہروں میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔ اس دوران کافی توڑ پھوڑ کی گئی۔ کئی لوگوں کے ہلاک ہونے کی بھی خبر ہے۔ مظاہرین نے فوجی افسران کی رہائش گاہوں کو بھی نشانہ بنایا۔ پاکستان کی ایک عدالت نے بدھ کو عمران خان کو توشہ خانہ کرپشن کیس میں مجرم قرار دے دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔