کورونا وائرس سے سینئر صحافی ظفر رشید بھٹی کی موت
ظفر رشید بھٹی گزشتہ کئی برسوں سے تبلیغی جماعت کے متحرک رکن تھے اور تبلیغ کے سلسلے میں اپنے آخری سفر کے دوران مشتبہ طور پر وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔ ان میں ایک ماہ قبل کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں
اسلام آباد: ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی) ورکرز یونین کے سابق صدر اور سینئر صحافی ظفر رشید بھٹی کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی۔ ظفررشید بھٹی سرکاری نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے سابق چیف رپورٹر اور اے پی پی ایمپلائز یونین کے سابق صدر بھی تھے، ظفر رشید بھٹی گزشتہ کئی برسوں سے تبلیغی جماعت کے متحرک رکن تھے اور تبلیغ کے سلسلے میں اپنے آخری سفر کے دوران مشتبہ طور پر وائرس کا شکار ہوئے۔ ان میں ایک ماہ قبل کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں راولپنڈی کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔
ظفررشید بھٹی 1984 میں اے پی پی کا حصہ بنے اور 2010 تک نیوز ایجنسی میں خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ ’نوائے وقت‘ اور پاکستان پریس انٹرنیشنل (پی پی آئی) سمیت کئی نیوز تنظیموں اور اداروں سے وابستہ رہے۔ ظفر رشید بھٹی کو کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے بیٹے اور بھائی کی موجودگی میں راولپنڈی میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کے کورونا کے باعث انتقال پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔