عمران کی ایک اور کامیابی :عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر منتخب

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عارف علوی کو پاکستان کی صوبائی اور وفاقی پارلیمان نے ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

ڈی. ڈبلیو

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عارف علوی کو پاکستان کی صوبائی اور وفاقی پارلیمان نے ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔  واضح رہے عارف علوی کے والد آزادی سے قبل ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے ڈینٹسٹ تھے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے عارف علوی کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری اعتزاز احسن جبکہ پاکستان مسلم لیگ نون اور اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان تھے۔

صدر کے انتخابات کے لیے پاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ وفاقی پارلیمان کے ایوان زیریں اور ایوان بالا سینیٹ کے ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ سندھ اسمبلی میں اعتزاز احسن کامیاب رہے جبکہ بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں میں اکثریتی ووٹ عارف علوی کو ملے۔ اس طرح غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عارف علوی بھاری اکثریت کے ساتھ ملک کے 13 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

عارف الرحمان علوی کا مختصر تعارف

پاکستان کے نئے صدر بننے والے عارف الرحمان علوی نے ہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان آنے والے گھرانے میں آنکھ کھولی۔ 29 جولائی سن 1949 کو کراچی میں پیدا ہونے والے عارف علوی پیشے کے لحاظ سے ڈینٹسٹ ہیں اور انکا شمار ملک کے معروف ترین دانتوں کے معالجین میں کیا جاتا ہے۔ امریکہ کی میشیگن یونیورسٹی سے فارغ الاتحصیل عارف علوی پاکستان ڈینل ایسویس ایشن سے وابسطہ رہے بلکہ بطور صدر ایشیاء پیسیفک ڈینٹل فاؤنڈیشن میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

69 سالہ عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے بنیادی ممبر ہیں اور انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز پولنگ ایجنٹ کے طور پر کیا۔ سن 1997 میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن بننے والے عارف علوی نے پہلی مرتبہ سن 1997 میں کراچی سے صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے انتخاب لڑا۔

سن2001 میں عارف علوی کو تحریک انصاف کا نائب صدر بنادیا گیا۔ سن 2002 میں عارف علوی نے پھر صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے قسمت آزمائی کی۔ پہلی مرتبہ مسلم لیگ نواز کے سلیم ضیا اور دوسری مرتبہ متحدہ مجلس عمل کے عمر صادق سے شکت کھا گئے۔

عارف علوی سن 2006 سے 2013 تک پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سکریٹری رہے اور 2013 کے انتخابات میں انہیں قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل ہوئی۔ اس مرتبہ وہ ایم کیو ایم کی خاتون امیدوار خوشبخت شجاعت کے خلاف الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے۔

سن 2016 میں عارف علوی کو پارٹی کا صوبائی صدر نامزد کیا گیا اور 25 جولائی کے انتخابات میں عارف علوی دوسری مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے جبکہ 18 جولائی کو پارٹی قیادت نے انہیں صدارتی امیدوار نامزد کردیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Sep 2018, 5:57 AM