عمران خان کی مشکلات میں اضافہ،گرفتاری کے امکان ، بنی گالہ میں عمران حامیوں کا ہجوم

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی اور پاکستان کا امن خراب کرنے کی سازش کی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

خبریں ہیں کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق نہ تو پولیس کو ایسا کوئی حکم نامہ ملا ہے اور نہ ہی ان کی ایسی کوئی تیاری ہے۔ 20 اگست کو عمران خان نے آئی جی اور جج کو دھمکیاں دیں جس کے بعد عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ رات گئے آئی جی اسلام آباد کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف 20 اگست کو اسلام آباد میں ریلی نکالی۔ اس ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس ریلی کو تمام ٹی وی نیوز چینلز نے نشر کیا۔


پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار یا نظر بند کیا جا سکتا ہے۔ الزام ہے کہ انہوں نے ججوں اور پولیس والوں کو دھمکیاں دی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جلسے میں خطاب کے دوران عمران خان نے اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام اور جج کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ لہٰذا اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام اور ججز کو ڈرانے دھمکانے اور ملک میں امن خراب کرنے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 20 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والی ریلی میں ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی اور پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی سازش کی۔ یہی نہیں اسلام آباد کے آئی جی سمیت کئی پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کا بھی الزام ہے۔ اس کے ساتھ عمران نے اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جج زیبا چودھری کو بھی دھمکانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔


دوسری جانب عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شہباز حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا۔ عمران خان کے گھر کے باہر ان کے حامیوں کا اجتماع بھی ہوا اور پارٹی نے اسلام آباد مارچ کا نعرہ بھی دیا۔ پاکستان کے مختلف علاقوں سے عمران خان کے حامی اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے بڑے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کسی میں ہمت نہیں۔ ادھر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پولیس کی کارروائی کو درست قرار دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔