پاکستانی صدر نے کارگزار وزیر اعظم کی تقرری کے لیے عمران اور شہباز کو لکھا خط، پی ٹی آئی نے بھیجے 2 نام
پاکستان کے صدر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ کر کارگزار وزیر اعظم کی تقرری کے لیے مشورے طلب کیے ہیں۔
پاکستان کے صدر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان اور نیشنل اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ کر کارگزار وزیر اعظم کی تقرری کے لیے مشورے طلب کیے ہیں۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کارگزار وزیر اعظم کی تقرری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اگر عمران خان اور شہباز شریف تین دنوں کے اندر ایک نام پر عام اتفاق تک نہیں پہنچ پاتے ہیں تو ان میں سے سبھی کو دو نام کارگزار وزیر اعظم کی تقرری کے لیے ذمہ دار رکن پارلیمنٹ کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان غدار ہیں: نواز شریف
اس درمیان عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے کارگزار وزیر اعظم کے لیے صدر کو دو نام بھیج دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی لیڈر اور وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اگر مشترکہ اپوزیشن نے 7 دنوں کے اندر ناموں کو آخری شکل نہیں دی تو پی ٹی آئی کے ذریعہ پیش کیے گئے ناموں میں سے سرفہرست امیدوار کارگزار وزیر اعظم بن جائے گا۔
اس سے پہلے صدر سکریٹریٹ نے پیر کو علی الصبح جاری ایک بیان میں کہا کہ عمران خان، وزیر اعظم کے طور پر ہٹائے جانے کے باوجود ایک کارگزار وزیر اعظم کی تقرری تک وزیر اعظم کی شکل میں بنے رہیں گے۔ حالانکہ پاکستانی آئین کی دفعہ 224 کے تحت ایک بار نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد عمران خان ایک کارگزار وزیر اعظم کی تقرری تک 15 دنوں تک وزیر اعظم کی شکل میں بنے رہیں گے۔ ٹوئٹر پر صدر علوی نے یہ بھی اعلان کیا کہ عمران خان کچھ وقت کے لیے پریمیر کی شکل میں کام کرنا جاری رکھیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔