عام انتخابات سے قبل پاکستان میں پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں اضافہ
اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 272 روپے 89 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
پاکستان کی نگراں حکومت نے عام انتخابات سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے۔ اس اضافہ کا اثر پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پر پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں : عجلت کے فیصلوں پر قانونی ماہرین حیران، سزاؤں کے مقاصد پر بحث
ڈان کی رپورٹ کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل پاکستانی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات بالخصوص پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔ اس اضافہ کا سیدھا سیدھا فائدہ پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کو پہنچے گا ، خاص طور سے عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو فائدہ پہنچے گا۔
وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 272 روپے 89 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے ہو گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔