پاکستان کی پارلیمنٹ میں 1973 کے آئین کے تحفظ کے لیے قرارداد منظور
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کے اصول کو آئین کے بنیادی اصولوں میں سے ایک کے طور پر برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: پاکستان کی قومی اسمبلی میں 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر آئین کے تحفظ اور دفاع کے لیے ایک قرارداد منظور کی گئی، میڈیا رپورٹوں کے مطابق، پیر کے روز منظور کی جانے والی قرارداد میں قومی اسمبلی نے ریاستی اداروں پر زور دیا کہ وہ آئین کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانے اور شہریوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔
یہ بھی پڑھیں : سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹریلر ریلیز
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کے اصول کو آئین کے بنیادی اصولوں میں سے ایک کے طور پر برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے ملک کے عام لوگوں کو معاشی ترقی، آزادی اور سہولیات مہیا کرکے آئین کے تقدس کو یقینی بنانے کا عزم کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئین پاکستان کا محافظ اور رہنما اصول ہے اور ہم اس کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کر سکتے ہیں۔ آئین کو تمام ریاستی اداروں کی اصل قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے قوم کو متحد رکھا جاسکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔