پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کورونا سے متاثر
گیلانی کے بیٹے نے ٹویٹ کیا کہ ان کے والد کورونا وائرس متاثر ہو گئے ہیں اور اس کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو مورد الزام ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور بر صغیر میں بھی یہ تیزی دکھائی دے رہی۔ کورونا سےہر عام و خاص متاثر ہوتا نظر آ رہا ہے اور تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم کے بیٹے قاسم گیلانی نے ہفتہ کے روز اپنے والد کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔مسٹر گیلانی کے بیٹے نے ٹویٹ کیا کہ ان کے والد کورونا وائرس متاثر ہو گئے ہیں اور انہوں نے اس کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو مورد الزام ٹھہرایا۔
انہوں نے طنزیہ لہجے میں لکھا کہ "عمران خان کی حکومت اور بیورو کا شکریہ۔ آپ میرے والد کی جان کو خطرے میں ڈالنے میں کامیاب ہوگئے"۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم بدعنوانی کے ایک معاملےمیں جمعرات کو راولپنڈی میں قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
مسٹر گیلانی نے جج سے درخواست کی تھی کہ چونکہ بہت سے عوامی نمائندے کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ اس لیے انہیں ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے سے چھوٹ دی جائے۔
پیر کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ریلوے کے وزیر شیخ رشید کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثروں کی تعداد 1,32,405 ہوگئی ہے اور 2551 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ پچاس ہزار سے زیادہ لوگ اس بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔