ہند۔ پاک کے درمیان پردے کے پیچھے مذاکرات جاری:منشا

معروف صنعت کارنے کہا کہ اگر دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان حالات بہتر ہوتے ہیں تو ہندستان کے وزیراعظم نریندر مودی ایک ماہ کے اندر پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پاکستان کے مشہور صنعت کار میاں محمد منشا نے کہا ہےکہ پردے کے پیچھے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بات چیت چل رہی ہے اور امید ہے کہ آنے والے وقت میں اس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

نشاط گروپ کے صدر منشا نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان حالات بہتر ہوتے ہیں تو ہندستان کے وزیراعظم نریندر مودی ایک ماہ کے اندر پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تنازعات کو حل کرکے دوبارہ تجارت شروع کریں تاکہ غربت کا مقابلہ کیا جاسکے۔


مسٹر منشا نے کہاکہ اگر معیشت بہتر نہیں ہوئی تو ملک کو تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان ہندستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بہتر کرے اور اقتصادی ترقی کے لیے علاقائی نقطہ نظر اپنائے۔ یورپ نے دو بڑی جنگیں لڑیں، لیکن آخرکار امن اور علاقائی ترقی کے لیےانہیں آپس میں سمجھوتہ کرنا پڑا۔ ہمارے درمیان کوئی مستقل دشمنی نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت ہند کی جانب سے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد اگست 2019 سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تجارت پر پابندی عائد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔